?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو درپیش چیلنجز میں ایس سی او کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ اور ایس سی او خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کا پلیٹ فارم ہے۔ پاکستان جارحیت کے خلاف اور عدم مداخلت کا حامی ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل مدتی تنازعات کے پرُامن حل کا حامی ہے۔ اور ایران پر اسرائیلی جارحیت اور امریکی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر بھی شدید تشویش ہے۔ اور عالمی برادری کو غزہ کی صورتحال پر کردار ادا کرنا چاہیئے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لے۔ پاکستان فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔ اور متنازعہ علاقوں کی حیثیت تبدیل کرنے کی یکطرفہ کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ اور جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ سیز فائر پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔
مشہور خبریں۔
یمن کے خلاف تازہ ترین صہیونی جارحیت کی تفصیلات
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ
جنوری
ترکی میں جرمن رکن پارلیمنٹ گرفتار
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:جرمنی کی وفاقی پارلیمنٹ Bundestag سے تعلق رکھنے والی ترک نژاد
اگست
عراق میں امریکی سفارت خانے کے عملے کا فوری انخلا ؛ وجہ ؟
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: ایک عراقی اہل کار نے واضح کیا ہے کہ امریکی
جون
خطہ میں مزاحمتی محاذ کا مقام
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی تحریک کے امریکہ کے بجائے مشرق کی طرف
اگست
بلیک لسٹ سے نام نکالا گیا تو حکومت عدالت کا رجوع کرے گی
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے
مئی
امریکا کا میزائل تجربہ ایک بار پھر ناکام
?️ 22 دسمبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکا کا آواز سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ
دسمبر
عون نے مغربیوں کو خبردار کیا کہ لبنان ابھی زندہ ہے
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر لبنانی صدر میشل
مئی
کیا امریکہ یمن کے مقابلے میں آئے گا؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون کے فوجی کمانڈروں کا خیال ہے کہ یمنیوں کا
دسمبر