?️
لندن: (سچ خبریں) سکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان نے چائنیز ٹیکنالوجی استعمال کی، اگر جے 10 سی طیارے نے رائفل طیارے کو گرایا ہے تو یہ واقعی حیران کن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی حملوں کے دوران چینی ساختہ اینٹی ائیرکرافٹ ڈیفنس سسٹم استعمال کیا۔مائیکل کلارک کے مطابق میرے خیال سے بھارت کوپاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پرحیرت ہوئی ہوگی۔
اس سے قبل امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا اور سنسنی خیز انکشافات کیے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔
انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔دوسری جانب بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کے اندر حملہ کیا۔برطانوی صحافی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا۔
مشہور خبریں۔
یمن کا سویڈن کو دندان شکن جواب
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی جاری بے حرمتی کے ردعمل
جولائی
سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا
?️ 27 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کے
جنوری
روس یورپی یونین کے ساتھ کچھ معاہدوں سے دستبردار ہو گیا
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے ہفتہ کے روز اعلان
جولائی
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی، شرح مبادلہ
جنوری
فلسطینی عوام مسلح تنظیموں کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی سینٹر فار پولیٹیکل
جون
انصار اللہ کا خطرہ اسرائیل تک پہنچ چکا ہے:صیہونی ماہرین
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:ایک صہیونی ماہر نے اعتراف کیا کہ انصار اللہ کی طاقت
مارچ
بیروت میں اسرائیل کے حملوں کا مقصد کیا ہے؟
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: آج شام، بیروت شہر میں کشیدگی اور واقعاتی گھنٹے گزرے،
ستمبر
پیوٹن جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں مذاق نہیں کر رہے ہیں: بائیڈن
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر
اکتوبر