بھارت کو درندگی کا منہ توڑ جواب دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ عرفان صدیقی

عرفان صدیقی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کو درندگی کا منہ توڑ جواب دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس ایکس پر اپنے پیغام میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا ہے، بھارت کی ننگی جارحیت نے پاکستان کے آپشنز نہایت محدود کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت نے شہری آبادیوں پر ڈرونز کے بزدلانہ حملے کئے جس سے درجنوں معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی، پاکستان کے پاس ایسی درندگی کا منہ توڑ جواب دینے کے سوا کیا کوئی راستہ باقی رہ جاتا ہے؟۔

سینیٹر کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملے شروع کردینے والی منافقت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

زیر التوا نیب کیسز ایف آئی اے کو بھیج سکتے ہیں، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

?️ 31 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور

ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام صوبوں سے تعاون طلب

?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں دوبارہ سر

صہیونی ماہر: 77 سال گزرنے کے بعد بھی ہم غیر ملکی امداد پر منحصر ہیں

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: امریکی قیدی عیدان الیگزینڈر کی رہائی کے بعد صیہونی حکومت

تائیوان مت جاؤ!؛ پیلوسی کو ٹرمپ کا مشورہ

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ

مغرب پر انحصار کرنے کے نتائج کے بارے میں جولانی کو عطوان کی وارننگ

?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: علاقائی اخبار رائے الیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان گرین پارٹنر شپ معاہدہ

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

عراق پر حملہ ظالمانہ تھا میرا مطلب یوکرین تھا: بش گاف

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش جنہوں نے 2003

پاکستانی صارفین واٹس ایپ چینل کیوں نہیں بنا پا رہے؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے