?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورہ امریکا کامیاب رہا کل وطن واپس جارہا ہوں، امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی، امریکی وزیرخارجہ سے باہمی تعلقات، افغانستان صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا، انہوں نے افغانستان سے انخلا کےعمل میں پاکستان کے کردارکوسراہا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے بھی کشمیر، افغانستان ودیگراہم امورپربات ہوئی، وزیراعظم نے واضح طریقے سے پاکستان کا نقطہ نظربیان کیا، عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کوبے نقاب کیا، عمران خان نے خطاب میں مسئلہ کشمیرکوبھرپورطریقے سے اجاگرکیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے، عوام کے قریب جموں وکشمیرکی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان نے امن کے فروغ اورانخلا میں مدد کیلیے اقدامات کیے۔
وزیراعظم نےعالمی برادری کوافغانستان کی تعمیرنومیں کردارادا کرنے کا کہا، پاکستان نے دہشت گردی کوکچلنے کے لیے اقدامات اٹھائے، وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کوروکنے کے لیے عالمی مکالمے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم نے دنیا کوبتایا افغانستان میں انسانی ومعاشی بحران جنم لےسکتا ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن وخوشحالی کیلیے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، افغانستان میں کافی عرصے بعد امن کی امید پیدا ہوئی، صحیح حکمت عملی نہ بنائی گئی توافغانستان میں حالات بگڑسکتے ہیں، دھمکیوں کی بجائے قائل کرنےکی حکمت عملی اپنانا ہوگی، افغانستان میں جامعیت پرمبنی حکومت پاکستان کی بھی خواہش ہے۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، چاہتے ہیں افغانستان میں حالات ایسے ہوجائیں کہ افغانیوں کونقل مکانی نہ کرنی پڑے، پاکستان مزید افغان مہاجرین کی آمد کا متحمل نہیں ہوسکتا، مستحکم افغانستان کیلیےسب کومل بیھٹنا ہوگا، افغانستان سے متعلق صبراوربرداشت سےکام لینا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب کی پاک بھارت ثالثی کی بات کاخیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان کےخلاف الزام تراشی کوئی نئی بات نہیں، پچھلے20 سال سے بلیم گیم کاسلسلہ چل رہاہے، سوال اٹھ رہے ہیں، 20 سال رہے اورٹریلین ڈالرخرچ کرکےنتیجہ کیا نکلا، اشرف غنی اورانکی ناکام پالیسی کے باعث طالبان کوکامیابی ملی، ضرورت اس امرکی ہے افغانستان میں استحکام کیلیے سرجوڑیں، سوال یہ ہے کیا بھارت بھی پاکستان سے مذاکرات کیلیے تیارہے؟ا یسا نہیں ہوسکتا کہ ہندوستان کی یکطرفہ خواہش پوری ہوجائے۔
مشہور خبریں۔
ہولوکاسٹ امارات کے اسکولوں میں داخل
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ
جنوری
جیل میں بندھ سیاسی رہنما کہاں ووٹ ڈالیں گے
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں
مارچ
اسرائیلی میڈیا: قطر نے جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کر دی ہے
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں
جون
غزہ میں نسل کشی روکنے کا وقت ختم : اقوام متحدہ
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کے ایک گروپ نے
نومبر
وزیر اعظم نے ایک بار پھر افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کردیا
?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے افغان عوام سے اظہار
نومبر
نصراللہ پوری ملت اسلامیہ کے شہید ہیں: صنعاء
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: یمن کے سینیئر رکن محمد علی الحوثی نے صیہونی حکومت
جنوری
بشریٰ بی بی پر الزامات: مریم نواز کےخلاف قانونی کارروائی کرنے جارہے ہیں، فواد چوہدری
?️ 2 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا
مئی
عدالتوں میں مقدمات کی وجہ سے فائیوجی کے لیے نیلامی نہیں ہوسکتی.پی ٹی اے
?️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے
اپریل