?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔
امریکہ کے دارالحکومت نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں قرآن پاک کی آیت کریمہ کے آغاز سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے مشکل ترین حالات میں اقوام متحدہ کی قیادت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں انسانی بحران بڑھتےجا رہے ہیں،دہشت گردی دنیا کےلیےایک سنگین خطرہ بن چکی ہے،گمراہ کن پروپیگنڈا اورجعلی خبروں نےاعتماد کومتزلزل کردیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے جو ہماری بقا کوخطرے میں ڈال رہی ہے، بھارت سیاسی گیم کھیل رہا ہے، دنیا بھر میں تنازعات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں، پہلگام واقعہ کو سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں حالیہ جنگ میں پاکستان نے اپنے دشمنوں کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا، پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے 7 طیارے گرائے، بھارت یہ تاریخی جواب ہمیشہ یاد رکھے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت نے جنگ کے دوران شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارت نے انسانی اور سیاسی المیہ سے فائدہ اٹھایا اور سرحدوں پر سالمیت اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اگر مداخلت نہ کرتے اور سیز فائر نہ کراتے تو ہم مکمل جنگ جیت چکے تھے، امریکی صدر کو جنگ رکوانے پر نوبل پرائز دیا جانا چاہیے۔
شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگ تصور ہوگی، 24 کروڑ پاکستانیوں کے لیے پانی لائف لائن ہے، بھارت آبی جارحیت سے باز رہے۔
مشہور خبریں۔
چین کی نظر میں امریکہ کاغذی شیر
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:نیشنل انٹرسٹ میگزین نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ
اپریل
حریت کانفرنس کا بھارتی قبضے کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ
?️ 18 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں وکشمیر پر بھارت
جنوری
مزاحمت دنیا میں ایک اہم کھلاڑی
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:الوفاء للمقاومہ دھڑے کے رکن، إیهاب حماده نے اس بات پر
اگست
پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی، وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سے خطرات لاحق
?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے
فروری
یوکرین کی جنگ میں روسی فوج کہاں تک جاتی ہے؟
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ جنگ
فروری
وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دورے پر
جولائی
کراچی: پی ٹی آئی کے 5 اراکین صوبائی اسمبلی پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد
?️ 13 نومبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی
نومبر
خواتین اور بچیوں کو محروم کرکے افغانستان کامیاب نہیں ہوسکتا
?️ 18 ستمبر 2025خواتین اور بچیوں کو محروم کرکے افغانستان کامیاب نہیں ہوسکتا اقوام متحدہ
ستمبر