بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ آپریشن بے نقاب

افغانستان بھارت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور خطے کے امن کے خلاف بھارت اور افغانستان کی مبینہ سازش بے نقاب ہو گئی ہے، جس کے تحت سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے۔

پاکستان کے خلاف مصنوعی ایرانی ردعمل افغانستان سے آپریٹ اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلایا گیا، اس پورے آپریشن کے ماسٹر مائنڈ اکاؤنٹس بھارتی نکلے، بیانیہ سازی، کنٹرول اور سٹریٹجک ڈائریکشن بھارتی اکاؤنٹس کے ذریعے کی گئی۔ بھارت اور افغانستان نے عالمِ اسلام میں بداعتمادی اور تقسیم پیدا کرنے کا خطرناک منصوبہ بنایا، بھارت صرف پاکستان نہیں امریکہ، ایران اور پورے خطے کے خلاف سرگرم ہے، بھارت افغانستان مربوط انفارمیشن وارفیئر خطے کے امن، سفارتکاری اور استحکام پر براہ راست حملہ ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارتی سازش بے نقاب کر کے پاکستان کا عالمی کردار ایک بار پھر نمایاں ہو گیا، ثابت ہو گیا مذاکرات کے ہر دشمن کے خلاف پاکستان اور ادارے پوری طرح چوکنا ہیں، پاکستان کے عوام کو بھی اپنی حکومت اور اداروں سے بداعتمادی پیدا کرنے کی ہر سازش سے چوکنا رہنا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اس مہم میں جعلی ایرانی شناختوں کا سہارا لے کر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ گھڑا گیا اور عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈس انفارمیشن آپریشن خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے لانچ کیا گیا، جس کا آغاز مبینہ طور پر ایران سے منسوب جعلی میڈیا پلیٹ فارمز اور گھوسٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹس سے کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مہم کے تحت پاکستان پر امریکا کے لیے تیل ترسیل جیسے بے بنیاد الزامات بھی عائد کیے گئے تاکہ نفرت انگیز پروپیگنڈے کو تقویت دی جا سکے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا HosseinNejat1@ نامی اکاؤنٹ مکمل طور پر جعلی ہے اور اس کا ایران کے کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔ سفارتخانے نے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا ہے۔

ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جعلی اکاؤنٹ نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کر کے ایران کے دشمن ممالک کو فروخت کر رہا ہے، جو حقیقت سے بالکل عاری اور گمراہ کن ہے۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ: پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق فوجی آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز

’ایشیا 30 انڈر 30‘ فنکاروں کی فہرست میں 7 پاکستانی بھی شامل

?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی جریدے کی جانب سے ایشیا کے 30

حکومتی بچت سے حاصل رقم موجودہ حالات میں عوامی ریلیف کیلئے استعمال ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف

?️ 14 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت حکومتی بچت

بھارت مذاکرات کیلئے 5 اگست کے فیصلے پرنظرثانی کرے: وزیر خارجہ

?️ 19 اپریل 2021دبئی (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےبھارت کو مذاکرات کے لئے

شام اور حماس کے درمیان تعلقات صیہونی حکومت کے خلاف اتحاد کا باعث:فلسطینی عہدیدار

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی المبادرہ الوطنیہ (قومی اقدام) تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا

ہوش ربا مہنگائی کے باعث لوگ قرض لینے، اثاثے فروخت کرنے پر مجبور

?️ 18 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ملک میں ہوش ربا مہنگائی کی حالیہ لہر اور

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا شام پر حملہ

?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایک سکیورٹی

آصف علی کیا پراعتماد کھلاڑی ہے: ہمایوں سعید

?️ 30 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے