بنوں: پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کی حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

?️

بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود چوکی مزانگہ پر گزشتہ رات فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی بزدلانہ کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھرے رکشہ کے ذریعے بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود چوکی مزانگہ پر حملے کی بزدلانہ کوشش کی۔

چوکی میں موجود پولیس کے بہادر جوانوں نے بروقت اور مستعدانہ کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔

چوکی میں موجود پولیس کے بہادر جوانوں نے مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر رکشہ کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر پولیس جوانوں نے فائرنگ کی جس سے رکشہ وہیں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی جہنم واصل ہوگئے اور تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے، تاہم دھماکے کی شدت سے قریب واقع گھروں کو معمولی نقصان پہنچا۔

ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے پولیس اہلکاروں کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کو سراہا ۔

ان کا کہنا تھا کہ چوکی مزانگہ کے جوانوں نے فرض شناسی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی بہترین مثال قائم کی، یہ سپاہی بنوں پولیس کا فخر ہیں جو ہر قیمت پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج جیسے عناصر قوم اور عوام کے دشمن ہیں، ریاست دشمنوں کی ہر بزدلانہ کوشش ناکام بناتے رہیں گے جب کہ ہمارے جوانوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ بنوں پولیس ہر وقت اپنے علاقے اور عوام کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

ڈی آئی جی بنوں اور ڈی پی او نے چوکی میں موجود بہادر جوانوں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا پولیس کنٹرول روم کو دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ملک، ہمارا گھر ہے، پولیس اور عوام مل کر ہی دہشت گردی جیسے فتنوں کا مکمل خاتمہ کرسکتے ہیں جب کہ بنوں پولیس عوام کے تعاؤن سے امن و امان کے قیام کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو نے وزیر اعظم کے دفتر میں رکھی ہوئی اہم دستاویزات کو غائب کرادیا

?️ 19 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو

نیتن یاہو اسرائیل کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں: نیویارک ٹائمز کے کالم نگار

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:مشہور امریکی تجزیہ کار کا خیال ہے کہ صیہونی وزیر اعظم

بھارتی خود اپنی قیادت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ احسن اقبال

?️ 5 اکتوبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی

نیتن یاہو کی رسوائی سے بچنے کی مسلسل کوششیں

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی بدعنوانی کے مقدمات سے

پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے رہائش گاہ کے باہر موجود، چیئرمین پی ٹی آئی کا کارکنوں سے خطاب جاری

?️ 5 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے

مفرور افغان پائلٹوں کی یوکرین میں جنگ کے لیے امریکہ میں تربیت

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی فوجی سفارتی ذریعے نے مفرور افغان پائلٹوں کو امریکہ

کیا امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیلی پناہ گزینوں کے لیے تیارہیں ؟

?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان، ممتاز فلسطینی تجزیہ کار، جنہوں نے ہفتے کے روز

اگر میں فلسطینی ہوتا تو پوری طاقت سے لڑتا: شباک سربراہ

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی شباک کے سابق سربراہ امی ایالون نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے