?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔
میڈیا کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے اپیل واپس کر دی تھی، رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ اپیل کے ساتھ منسلک دستاویزات پڑھے جانے کے قابل نہیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن دستاویزات میں خامیاں ہیں انہیں دوبارہ جمع کرانے پر اپیل کو باضابطہ نمبر الاٹ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامی نوعیت کا اعتراض آج ہی دور کرنے کی کوشش بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی تھی، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر بھی الاٹ کر دیا تھا۔
اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ’بلے‘ کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کی سماعت کی۔
واضح رہے کہ 9 جنوری کو ہونے والی سماعت میں پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے تھے۔
یاد رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔
26 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔
بعدازاں 30 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی تھی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مؤقف سنے بغیر پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع جاری کرنے پر اعتراض کیا تھا۔
2 جنوری کو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو بلے کے انتخابی نشان کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی تھی۔
3 جنوری کو ’بلے‘ کے انتخابی نشان کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اپنا حکم امتناع واپس لے لیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی اپنے انتخابی نشان ’بلے‘ سے اور بیرسٹر گوہر خان پارٹی چیئرمین شپ سے محروم ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
ترکی کے شیطانی خواب پورے نہیں ہوں گے: فیصل مقداد
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے پیر کی سہ
جون
اسلام آباد افغان مہاجرین کے لیے اپنی سرحد کھولنے کے حق میں نہیں ہے
?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کے مختلف شہروں پر طالبان کے قبضے کے
جولائی
اردنی بادشاہ اور ولی عہد کے خلاف خطرناک منصوبے کا انکشاف
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کی انٹیلی جنس سروس کے ایک باخبر ذرائع نے ایک
اپریل
اسرائیلی کابینہ اور آرمی چیف کے درمیان نئے تنازع کا سبب
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی اور قیدیوں کی
اپریل
آڈیو لیکس سامنے آنے کا سلسلہ جاری، پی ٹی آئی کا ایک بار پھر تحقیقات کا مطالبہ
?️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں معروف شخصیات کی مبینہ طور پر نجی
اپریل
ترقی ہرسرکاری ملازم کا بنیادی حق قرار، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری ملازمین کی
جولائی
پاراچنار میں امن معاہدے کے باوجود سڑکیں نہ کھل سکیں، مظاہرین کا دھرنا جاری
?️ 3 جنوری 2025 پاراچنار: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے مرکز پاراچنار
جنوری
ایران کے خلاف فوجی کارروائی ایک غلط فیصلہ تھا، تہران اب بھی طاقتور ہے
?️ 24 جولائی 2025ایران کے خلاف فوجی کارروائی ایک غلط فیصلہ تھا، تہران اپنی طاقت
جولائی