کوئٹہ (سچ خبریں)بلوچستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر کئے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگائے جانے کا امکان ہے، وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ کورونا کیسز میں 4 گنااضافہ ہوا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے لوگ ماسک ،حفاظتی دوری سمیت ایس اوپیز پر عمل کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو نے کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کررہی ہے، گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ کورونا کیسز میں 4 گنااضافہ ہوا۔
میر ضیاءلانگو کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے، بلوچستان میں ہفتے میں 2 روز بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے، کسی علاقے میں کیسز بڑھنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرایا جائے گا، عوام ایس اوپیز پر عمل نہیں کرتی تو حکومت سخت فیصلے کرسکتی ہے ۔انہوں نے اپیل کی کہ کوروناسےبچاؤکیلئےماسک ،حفاظتی دوری سمیت ایس اوپیز پر عمل کریں ورنہ مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے میں 816 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے 53 ،سبی سے 2، چاغی اور ژوب سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا،صوبے میں نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار999ہوگئی۔
مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد یمنیوں میں تفرقہ پھیلانا چاہتا ہے:الحوثی
جنوری
عمران خان نے حکومتی کارگردی کو بہتر بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی
اپریل
مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے: فواد چوہدری
جون
صوبائی الیکشن پر بات چیت کا وقت گزر چکا ہے،فواد چوہدری
اپریل
افغانستان کا ایران کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی
مئی
سیکریٹریٹ نے پیپلز پارٹی کو دیا بڑا دھچکا
مارچ
سید نصراللہ کی شہادت نے اسرائیل کی تباہی کو قریب کر دیا: بحرینی علماء
ستمبر
سعودی عرب میں اسرائیلی طیارے کی لینڈنگ
اگست