?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی جانب سے پولیس کریک ڈاؤن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف بی وائی سی کے حالیہ مظاہروں کی حمایت کی کال پر منگل کو گوادر اور صوبے کے دیگر ساحلی شہروں میں ہڑتال کی گئی۔
ہڑتال کے دوران مختلف شہروں میں تمام کاروبار، بینک، دکانیں اور پیٹرول پمپ بند رہے۔
گوادر سے 270 کلومیٹر دور شہر اورماڑہ میں تاجروں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ اور سمی دین بلوچ سمیت بی وائی سی کی تمام خواتین رہنماؤں کی گرفتاریوں اور مقدمات کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری تھی۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل کراچی پولیس نے بی وائی سی کی قیادت کی حالیہ گرفتاریوں اور کوئٹہ دھرنے پر کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے دوران بی وائی سی کی رہنما سمی دین بلوچ اور متعدد دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔
جمعے کی شام کو پولیس نے بی وائی سی کے رہنما بیبرگ بلوچ سمیت بلوچستان یونیورسٹی کے قریب سریاب روڈ پر دھرنا دینے والے بی وائی سی کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا تھا۔
بلوچستان حکومت اور بی وائی سی نے جانی نقصان کی اطلاع دی تھی، کارکن گروپ نے 3 افراد کی ہلاکت اور 13 دیگر کے زخمی ہونے کا دعوی کیا تھا اور پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے تقریباً 10 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
یہ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی تھی جب بی وائی سی کی چیف آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو ہفتے کی علی الصبح گرفتار کیا گیا، اور ان کے خلاف 150 دیگر افراد کے ساتھ دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
بی وائی سی کی کال پر بلوچستان کے مختلف شہروں بشمول کوئٹہ، پنجگور، قلات، تربت، مستونگ، خاران، چاغی، دالبندین اور ڈھادر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
دوسری جانب بی این پی کے صدر سردار اختر مینگل نے بی وائی سی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف 28 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں اپنی بیٹیوں کی گرفتاری اور ماؤں اور بہنوں کی بے حرمتی کے خلاف وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں خود اس مارچ کی قیادت کروں گا اور تمام بلوچ بھائیوں اور بہنوں، جوانوں اور بوڑھوں کو اس مارچ میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’یہ صرف ہماری بیٹیوں کی گرفتاری کا معاملہ نہیں، یہ ہمارے قومی وقار، عزت اور ہمارے وجود کا سوال ہے، ہم اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں محفوظ نہیں ہو جاتیں۔‘
بی وائی سی نے سردار اختر مینگل کی کال کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان قابل ستائش اقدام ہے، اور ہم اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت منظور
?️ 18 دسمبر 2023راولپنڈی : (سچ خبریں) انسداد کرپشن کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی
دسمبر
190ملین پاﺅنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجو ع کرلیا
?️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی
اپریل
بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان
?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی ایک بار
اگست
مصر صیہونی تعلقات میں بحران
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے کہا کہ صیہونی
اگست
فلسطینی اعلی کمانڈر کے خاندان کی تصویریں منظر عام پر؛صیہونی سخت پریشان
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:حماس کی جانب سے فلسطین کی عزالدین قسام بٹالین کے سینئر
فروری
صیہونی غزہ اور لبنان کے خلاف اتنی درندگی کا مظاہرہ کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ اور لبنان میں زیادہ سے زیادہ تباہی
اکتوبر
عراقی وزیر اعظم جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس قتل کیس میں کیا کر رہے ہیں؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے ایران، عراق، شام اور لبنان
اگست
غزہ تنازعے نے فلسطینی عوام کے لیے تباہ کن نتائج مرتب کیے ہیں.اسحاق ڈار
?️ 18 فروری 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیو یارک میں
فروری