سچ خبریں:یونان کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کے عوام سے کہا کہ وہ بجلی اور انرجی کیریئرز کے بل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بھیجیں۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یونان کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کے عوام کے نام ایک عجیب و غریب بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بجلی اور انرجی کیریئرز کے بل روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بھیجیں اس لیے کہ وہی ان بلوں کے مہنگے ہونے کا باعث بنے ہیں۔
یونان کے وزیر اعظم نے اپنی حالیہ تقریر میں یہ تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونانی معاشرہ اس وقت قیمتوں میں اضافے کے امکان کے خوف سے دوچار ہے جس سے شہریوں کی آمدنی کم ہو جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سخت سردی کے لیے تیاری کرنی چاہیے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں مجرم کو مہنگائی سے متاثرین کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اور ہمیں اپنی بے اطمینانی اور حالات کی خرابی کی وجہ سے ان لوگوں کو بھول نہیں جانا چاہیے جو بیرونی حملوں کے اندرونی طور پر ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قیمتوں میں اضافے کا بل اس شخص کو بھیجا جائے جس کی وجہ سے ایسا ہوا ہے، یونان کے سوشل میڈیا کے ایک صارف نے اپنے ملک کے وزیر اعظم کی اس تجویز کے جواب میں لکھا کہ مسٹر ولادیمیر پیوٹن، کل ہمارے وزیر اعظم نے ہمیں بجلی کا بل آپ کو بھیجنے کو کہا ہے؛ میرا آپ سے سوال ہے کہ کیا آپ یونان کے صدر بن گئے ہیں؟