بلوچستان میں کالعدم تنظیمیں ڈیتھ اسکواڈ چلا رہی ہیں، نگران وزیر داخلہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں)  نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے، بی آر اے اور لشکر بلوچستان جیسی کالعدم دہشتگرد تنظیمیں ڈیتھ اسکواڈز چلا رہی ہیں۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں تنظمیوں نے 5 ہزار سے زیادہ عام شہریوں کو قتل کیا ہے۔

سینیٹر رضا ربانی کی جانب سے اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ان تنظمیوں کی سرپرستی کون کرتا ہے، ان کالعدم دہشت گرد تنظیموں نے سیکیورٹی فورسز کے علاوہ اساتذہ، ڈاکٹرز، عام شہریوں، پنجابیوں، نائیوں، دھوبیوں کو قتل کیا گیا، صدیوں سے آباد لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ان ڈیتھ اسکواڈز کے خلاف سیکیورٹی فورسز آپریشن کرتی رہتی ہیں، اگر سینیٹر رضا ربابی کا اشارہ کسی ایسے اسکواڈ کی طرف ہے جسے ریاست کی طرف سے کوئی سہولت حاصل ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ مناسب بات نہیں ہے، اس حوالے سے ہمارا آئین بڑا واضح ہے کہ کوئی پرائیویٹ لشکر نہیں رکھ سکتا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس طرح کے سیاسی نعرے ہم نے بلوچستان میں بہت دیکھے ہیں، خاص طور پر الیکشن کے قریب تو بہت زیادہ دیکھے ہیں لیکن جن لوگوں پر یہ الزام لگتا ہے ان کے خلاف کوئی بھی ٹھوس ثبوت آج تک ہم نے نہیں دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قبائلی سوسائیٹی ہے جہاں قتل و غارت ہوتا ہے تو لوگ ایک دوسرے سے بدلے ضرور لیتے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں ہے جس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، ریاست کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے لیکن بد قسمتی سے وہاں اسٹیٹ اپنی رٹ کو اس طرح سے نافذ نہیں کرسکی جس طرح سے اسے کیا جانا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج کرنا، دھرنا دینا سب کا آئینی حق ہے، ہم ان کے حق کو چلینج نہیں کریں گے لیکن احتجاج سے قبل اجازت لینی چاہیے، ریڈ زون میں اراکین اسمبلی سمیت احتجاج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں میں سینئر سیاستدان، سابق اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں، اس لیے ہم کوئی بد سلوکی نہیں چاہتے، ہم ان کے ساتھ مذاکرات کریں گے، ان کے ساتھ جاکر بیٹھیں گے، ان کی بات تسلی سے سنیں گے، محدود اختیارات کے ساتھ ہم جو بھی کرسکے، وہ کریں گے۔

انہوں نے کہا سینئر سیاستدان بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سردار اختر مینگل نے ہمیں پریس کلب پر لاپتا افراد کے معاملے پر علامتی دھرنا دینے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی، ان کو اس کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن انہوں نے وہ اس جگہ نہیں کیا، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بہت اہم معاملہ ہے، اس پر تفصیلی مباحثے کی ضرورت ہے، اس مسئلے کے کئی پہلوں ہیں جن پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

فلسطین کی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت پر بحث کے لیے طلب کیے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ اسرائیل میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بربریت ہے، گزشتہ 23 دنوں سے فلسطینیوں کا قتل عام اور نسل کشی ہو رہی ہے، وہ صرف مسلم امہ کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل کی گھڑی میں پوری مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اظہار ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، غزہ پر اندھا دھند اسرائیلی بمباری کی سخت مذمت کرتے ہیں، اس میں ہزاروں شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے، 20 ہزار سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہیں۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ اس صورتحال نے ہر ایک کو ہلا کر رکھ دیا ہے چاہیے وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم، ایک ہسپتال پر بمباری کی گئی جہاں 5 سو سے زیادہ شہری شہید ہوئے، شہری علاقوں، ہسپتالوں اور مساجد پر اندھا دھند بمباری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے کھانے پینے کی اشیا، دواؤں اور پینے کا پانی، توانائی اور ایندھن کی فراہمی تک بند کردی ہے جس کے نتیجے میں ہمارے مظلوم فلسطینی بہن بھائی بے پناہ مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عالمی برادری اور عالمی فورمز کےممبر ہیں، فلسطینی عوام پر کی جانے والی خوفناک بربریت کے خلاف موثر آواز اٹھانی چاہیے، متعلقہ فورمز پر آواز اٹھانی چاہیے اور دنیا کو بامعنیٰ اقدامات اٹھانے کی درخواست کرنی چاہیے۔

سینیٹ اجلاس سے پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر وسیم شہزاد، بیرسٹر علی ظفر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور سخت الفاظ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی۔

مشہور خبریں۔

جنگ بندی سے جنگ کے معاشی مسائل بے نقاب

🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: اقتصادی اخبار Calcalist نے بدھ کے روز اپنے شمارے میں

یمن میں جاری جنگ کا اصلی فاتح کون، یمنی عوام یا سعودی اتحاد؟

🗓️ 26 مارچ 2021(سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جاری جنگ کو

آرمی چیف 4 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں، آئی ایس پی آر

🗓️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر 4 روزہ

غزہ جنگ کا بائیڈن کو نقصان

🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے عملے کے

روس کے خوف سے ڈنمارک کے لڑاکا طیاروں کی مسلسل اڑانیں

🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں:    روس کے اس اصرار کے باوجود کہ یہ کسی

افغانستان میں داعش کے 50 ارکان کی خود سپردگی

🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:طالبان کے انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے

یمنی عوام کااقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ

🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی تیل کمپنی کے کارکنوں نے سعودی اتحاد کی جانب سے

انتخابات کیس: نئی مردم شماری کالعدم قرار دیں تو انتخابات کس مردم شماری کے تحت ہوں گے؟ چیف جسٹس

🗓️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کرانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے