قلات (سچ خبریں) کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر ضلع کیچ میں 15 روز کا لاک ڈاون نافذ، مشتبہ مریضوں کے نمونے تصدیق کیلئے این آئی ایچ ڈی اسلام آباد بھجوا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں 30 افراد میں مشتبہ طور پر اومیکرون کی تشخیص ہوئی ہے۔
اس حوالے سے انچارج کورونا آپریشن سیل بلوچستان ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ضلع قلات میں کورونا کی ٹیسٹنگ کے دوران 2 روز میں اومیکرون کے 30 مشتبہ مریضوں سامنے آئے۔ قلات سے سامنے آنے والے اومیکرون کے مشتبہ مریضوں کے نمونے تصدیق کیلئے این آئی ایچ ڈی اسلام اباد بھجوا دئے گئے۔
اس کے علاوہ محکمہ صحت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات کو بھی ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اومیکرون کے مشتبہ مریضوں کو تلاش کرکے انہیں فوری طور پر قرنطینہ کردیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں کرونا کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر 15 روز کا لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر اومیکرون کی روک تھام کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کی ٹیمیں مکمل طور پر فعال ہیں، برطانیہ سے براہ راست اور کنیکٹنگ پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ اینٹیجنس ٹیسٹ شروع کردیئے گئے۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ، خلیجی ممالک اور سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
تحریری فیصلے کے اجرا میں تاخیر، الیکشن کمیشن نے افواہوں کو مسترد کردیا
اکتوبر
9 مئی مقدمات: علی امین گنڈاپور، فیصل جاوید کی راہداری ضمانت منظور
فروری
مشرق وسطیٰ میں اڑنے والی گاڑیوں سے متعلق اہم خبر
نومبر
برطانوی اپوزیشن کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کرانے کی درخواست
جون
ایک "منحوس اتفاق رائے”؛ روس کی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے کیف کو مغرب کی ہری جھنڈی!
اگست
اسرائیل کی حمایت میں امریکی سنیٹرز میدان میں
مئی
مبینہ دھاندلی پراحتجاج، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف اسلام آباد، لاہور میں مقدمات درج
مارچ
علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے 22ویں وزیراعلیٰ منتخب
مارچ