?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے مقام پر مسلح دہشتگردوں نے گاڑیوں پر حملہ کر دیا، مسلح افراد نے ناکہ بندی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد گیس باؤزر جلا دیے۔
ڈان نیوز کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کو روکا، اس دوران پولیس موبائل کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔
دہشت گردوں نے پسنی اور اورماڑہ کے درمیان کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی کر رکھی تھی، جنہوں نے نے ایک درجن سے زائد گیس باؤزر کی گاڑیاں جلا دیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر فورسز کی بھاری نفری کو جائے وقوع کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد مسلح دہشت گرد فرار ہوگئے، جب کہ کوسٹل ہائی وے پر عارضی طور پر معطل ٹریفک بحال ہوگیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بلوچستان کے ضلع قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک اہلکار شہید، جب کہ 4 زخمی ہو گئے تھے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے ’ایکس‘ پر جاری بیان کے مطابق حملہ قومی شاہراہ پر قلات کے علاقے مغل زئی کے قریب ہوا۔
ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے بتایا تھا کہ دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دیگر 4 سپاہی زخمی ہوئے تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش حملہ آور خاتون تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد طبی امداد دی گئی، دھماکا اس وقت ہوا جب مڈوے کے قریب سیکیورٹی فورسز کا قافلے گزر رہا تھا۔
وزارت داخلہ کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ میں ایک بیان میں کہا گیا کہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے 4 ایف سی اہلکاروں کو علاج و معالجے کی بہترین خدمات فراہم کی جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی پر فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے 2 رہنما جاں بحق اور 2 افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
دفاعی شعبے کے آڈٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے
ستمبر
نئے آئی فون 13 سے متعلق صارفین کے لئے اہم خبر
?️ 31 اگست 2021نیویارک ( سچ خبریں) نئے آئی فون 13 کے حوالے سے ایسی
اگست
کراچی: ناردرن بائی پاس مقابلے میں ہلاک دہشتگرد کوئٹہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ نکلے
?️ 1 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں ) ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں
اکتوبر
بھارت نے حالیہ حملوں میں پاکستانی شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی کی، عاصم افتخار احمد
?️ 23 مئی 2025اقوام متحدہ: (سچ خبریں) بھارتی فوج نے شہریوں کے تحفظ کے بین
مئی
غزہ جنگ میں حصہ لینے والی 30 ہزار صہیونی افواج کے ناموں کا انکشاف
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک نے ما خفی اعظم کے عنوان سے
اکتوبر
پاکستان کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات پر شدید ردعمل
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز
مئی
ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت سے درخواست کی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی
اکتوبر
شام سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ
?️ 9 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شام سے
دسمبر