بلوچستان: دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق دالبندین میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی جارہی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موزوں وقت پر دہشت گردوں کے ٹھکانےکو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا، جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ اہم کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے، بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔

محسن نقوی نے کہا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنۃ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ 23 مئی کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خضدار میں فتنۃ الہندوستان کی جانب سے بھارتی حکم پر بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فتنۃ الہندوستان جان بوجھ کر معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ خضدار میں بچوں کی شہادت میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے، بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کررہا ہے اور گزشتہ 20 سال سے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جنوری 2024 سے پاکستان میں دہشت گردی کے 4664 واقعات ہوئے، ان میں سے بلوچستان میں 1612 واقعات ہوئے، پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 93515 انسداد دہشت گردی آپریشنز کیے جن میں سے 52887 آپریشنز بلوچستان میں کیے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا تھا کہ 2024 میں مجموعی طور پر 1018 دہشت گردی مارے گئے جن میں سے 223 بلوچستان میں ہلاک کیے گئے، رواں سال اب تک 747 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جن میں سے 203 صرف بلوچستان میں ہلاک کیے گئے ہیں، جیسے جیسے ( بھارت ) ان دہشت گردوں کو کارروائیوں کے لیے آگے بڑھا رہا ہے ویسے ویسے ریاست ان کا قلع قمع کررہی ہے۔

مشہور خبریں۔

واحد عمران خان ہیں جو8فروری کے بعد مسکرا رہے اورموجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے

?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا ہے

معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، وزیر اعظم

?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صنعتی ترقی

یہ تاثر درست نہیں کہ عدالتیں اداروں کے دباؤ میں کام کر رہی ہیں

?️ 20 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس

پی پی پی کا ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کیلئے سندھ میں 25 اپریل کو احتجاج کا اعلان

?️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار

’استغفراللہ کہنا مناسب نہیں تھا‘، صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر حنا خواجہ بیات کا ردعمل

?️ 3 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اداکارہ صبا قمر

رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری پر سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کی وجہ ؟

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:نیوز ذرائع نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ سعودی

اسحاق ڈار کا دورہ امریکا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے

?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورہ امریکا کے دوران

کیا امریکہ فلسطینیوں کو جیتنے سے روک سکتا ہے؟

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک ملاقات میں ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے