?️
بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ تربت میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں 10 افراد پھنس گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق ضلع سوراب اور پشین میں 3 افراد آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ہلاکت کا ایک واقعہ ڈیرہ بگٹی میں پیش آیا۔
مقامی افراد کے مطابق تربت میں بارشوں کے بعد میرآباد تمپ کے مقام پر نہنگ ندی میں سیلابی صورتحال ہے، ریلے میں پھنسنے والوں میں 4خواتین اور متعدد بچے شامل ہیں۔
علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے رابطےکے باوجود اب تک مدد فراہم نہیں کی گئی ہے اور پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صبح 8 بجے سے پانی میں پھنسے ان افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔
ضلع پشین کے علاقے حمید آباد میں بھی ہنگامی صورتحال ہے اور ریسکیو کی 2 ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 10 سے 15 کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں پشین، چمن، قلعہ عبدللہ، قلعہ سیف اللہ، آواران، کچ، چمن، لورالائی، دوکی، ہرنائی، مستونگ، خضدار، کوئٹہ اور دیگر قریبی علاقے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے جان بچانے والی اشیا اور بھاری مشینری پشین کی جانب بھیج دی ہیں۔
اگلے 12 گھنٹوں کے لیے ژوب، شیرانی، برکان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبدللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، لورالائی، قلات، خضدار، پنجگور، کچ، گوادر، نصیرآباد، کچی، جعفرآباد، سوراب، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، حب اور دیگر نزدیکی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ مسلسل بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شدید بارش اور ثالہ باری کے نتیجے میں نالوں میں اور آبی راستوں میں طغیانی کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی؛پوری دنیا میں شدید غم و غصہ
?️ 30 جون 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے کے واقعے
جون
کیا فلسطین اکیلا ہے؟ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
اگست
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 697 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 11 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت
جنوری
ہندوستان میں آنے والے سیلاب سے نقصانات
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست سکم میں سیلاب کے نتیجے میں کم از
اکتوبر
شہید نصراللہ کا راستہ جاری ہے/جیت ہماری ہے: نعیم قاسم
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم نے آج پہلی بار حزب اللہ کے
اکتوبر
چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے،بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا:چوہدری نثار
?️ 21 مارچ 2022راولپنڈی(سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب
مارچ
غزہ جنگ کا امریکی اور صیہونی بنیادی مقصد
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ میں امریکہ کی عملی حمایت، زمینی حقائق اور
اکتوبر
میدویدیف نے ٹرمپ کو خبردار کیا: جنگ کا خطرہ بہت زیادہ ہے
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد،
ستمبر