?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایت کی ہے، وزیراعظم عمران خان اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے درمیان ملاقات میں بھی بلدیاتی انتخابات کے بارے میں مشاورت کی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک روزہ دورہ لاہور کے دروان کئی اہم ملاقاتیں کیں اور اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں بلدیاتی انتخابات اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے درمیان ملاقات میں بھی بلدیاتی انتخابات کے بارے میں مشاورت کی گئی اور مضبوط امیدوار سامنے لانے کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس دوران گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1500منصوبوں اورعوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے بریف کیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت اراکین پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
خیال رہے کہ قبل ازیں خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی تھی۔ یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے کو منظم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محمود خان سے اس شکست پر شکوہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے وزیراعظم عمران خان نے 21 رکنی سپریم کمیٹی قائم کی تھی جس کے بعد کمیٹی کا پہلا اجلاس 24 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار،گورنرچوہدری سرور ، وزیر بلدیات محمود الرشید، سینیٹر سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، فواد چوہدری، حماد اظہر، شفقت محمود، وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان، اسد قیصر، پرویز خٹک اور مراد سعید بھی شریک ہوئے۔


مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک ڈرون نے عراق
اپریل
بھارتی پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کے کسی بھی قانون کو منسوخ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے
?️ 11 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) اگرچہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ
جولائی
ٹرمپ کا جان بولٹن کے لیے ایک نیا حکم
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: جارج ڈبلیو بش کے تحت اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر
جنوری
نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں نے امن معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا:صہیونی میڈیا
?️ 21 ستمبر 2025نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں نے امن معاہدے کو خطرے میں ڈال
ستمبر
روس کے خلاف 4 بلین ڈالر کا منصوب
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی کانگریس نے اس ملک کے دفاعی بجٹ کی منظوری
دسمبر
ہیٹی کو دی گئی امداد کی لوٹ مار
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ 30 دنوں سے بھی
ستمبر
سیاسی جماعتوں کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر تنقید
?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیاسی جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا
ستمبر
مقبوضہ علاقوں میں خوف و ہراس
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 14 نے
ستمبر