?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ترک ہم منصب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ساتھ بات چیت کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے تاریخی معاہدے کے حصول میں ترکیہ کے کردار کو بھی سراہا۔
گزشتہ روز اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے آج ترکیہ کے وزیر خارجہ اور میرے بھائی ہاکان فیدان سے فون پر بات کی ہے۔
انہوں نے 2022 میں بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے تاریخی معاہدے کے حصول میں ترکیہ کے کردار کی تعریف کی جس نے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اور غریب ترین لوگوں کے لیےعالمی اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپ کے متعدد شہروں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ترکیہ اور دیگر اسلامی ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کا اظہار بھی کیا۔
علاوہ ازیں بلوچستان اسمبلی نے گزشتہ روز سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کے لیے ایک قرارداد منظور کی اور مطالبہ کیا کہ اس توہین آمیز فعل کے ذمہ دار کو سزا دی جائے۔
قرارداد بشریٰ رند اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان نے مشترکہ طور پر پیش کی، قرارداد میں سویڈن میں اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر ایک عراقی پناہ گزین کی جانب سے قرآن پاک کے صفحات نذرِآتش کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ قرآن پاک محبت، صبر اور ایک دوسرے کے احترام کا فلسفہ سکھاتا ہے، ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ کہ اس عمل سے دنیا بھر میں پائے جانے والے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستانی ایسے واقعات کو گھناؤنا جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کے لیے عالمی اداروں سے رابطہ کرے۔


مشہور خبریں۔
رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی بینک
?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے امکان ظاہر کیا ہے کہ
اپریل
سردیوں کے دوران ایک بار پھر گیس کے بحران کا خدشہ
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ابھی تو سردی کا آغاز نہیں ہوا تاہم
اکتوبر
حجاب پہننے کی وجہ سے اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر پابندی
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: فرانسیسی مسلمان رنر سونکمبا سیلا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر
جولائی
شوگر ملز کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں عید تک عارضی کمی کا فیصلہ
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور شوگر
مئی
اومیکرون کے باعث پاکستان کا صحت کا شعبہ نمایاں دباؤ میں مبتلا ہوسکتا ہے
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خریں) کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے
دسمبر
آٹھ دن کے لیے خلا میں جانے والے خلاباز 9 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچ گئے
?️ 20 مارچ 2025سچ خبریں: محض آٹھ دن کے لیے خلا میں جانے والے دو
مارچ
پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری کا نوٹس لے لیا
?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے
جولائی
چین، پاکستان کو بھاری مقدار میں مزید ویکسین فراہم کرے گا
?️ 10 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر
اگست