بلاول بھٹو زرداری کی خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نائف فلاح ایم الحجراف سے بدھ کو ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

دونوں رہنمائوں نے تنظیم کے پاکستان کے ساتھ تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر اور وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان بھی موجود تھیں۔

وزیر خارجہ اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے جی سی سی اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے دوران پاکستان اور جی سی سی کے درمیان تاریخی روابط، جغرافیائی قربت اور ثقافتی وابستگیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ دوطرفہ اور جی سی سی کے تناظر میں اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

وزیر خارجہ اور سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور جی سی سی کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے مشترکہ ایکشن پلان کے مطابق ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے مزید راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر فریقین نے پاکستان۔خلیج تعاون کونسل فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر جلد از جلد مذاکرات کو مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان دیرینہ خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مشترکہ عقیدے، اقدار اور ثقافت کی بیناد پر مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

”یوم شہدائے کشمیر“ حریت کانفرنس کی کل مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال

?️ 12 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی

ایرانی صدر کی وفات پر پاکستان کا ایک روزہ سوگ کا اعلان

?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے

اب یوکرین میں انتخابات کا وقت آگیا ہے: ٹرمپ

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘پولیٹیکو’ میگزین کے ساتھ خصوصی انٹرویو

میران شاہ میں خودکش دھماکا

?️ 15 مئی 2022راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب خودکش دھماکے میںپاک فوج کے

پاکستان نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کے مخالفین کو مسترد کر دیا

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ ان کے

انفینکس نے ہاٹ سیریز کا سستا فون پیش کردیا

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے اپنی معروف

امریکہ چین کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں: بائیڈن

?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:اس رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے بدھ کے روز پی

عمران خان کبھی بھی کسی خفیہ معاہدے یا مفاہمت پر آمادہ نہیں ہوں گے ، بیرسٹرگوہر

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے