بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں انتہائی ناقص غذا دی جارہی ہے، شیر افضل مروت

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں ہے، انہیں ناقص غذا دی جارہی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہا کہنا تھا کہ بشری بی بی اپنے ہی گھر میں ایک کمرے میں قید ہیں، بنی گالہ کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنی اہلیہ سے دو ہفتوں سےملاقات نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ان کی اہلیہ سے ملاقات کرانےکے لیے ہم ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، عمران خان کو پریشان کرنےکے لیے ان کی اہلیہ سے نارروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی سےملاقات کی ہدایت کی تھی مگر آج اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے انتہائی نامناسب رویہ اپنایا۔

یاد رہے کہ 16 فروری کو پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرتی ہوئی صحت کے حوالے سے رپورٹس سامنے آنے کے بعد ان کی فوری طور پر طبی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان اور پی ٹی آئی کی وکیل مشال یوسفزئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں بتایا تھا کہ سابق خاتون اول نے اپنے اہل خانہ(بیٹی اور داماد)، عمران خان کی دو بہنوں اور پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے خوفناک انکشاف کیا کہ اُنہیں کھانے میں ایسڈ ٹائپ(تیزاب جیسا) کچھ دِیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پچھلے 5 دن سے انہیں شدید تکلیف ہے۔

ترجمان کے مطابق بشری بی بی نے بتایا کہ میرے پیٹ میں جیسے آگ لگی ہوئی ہے، منہ اور گلے میں جیسے شدید چھالے ہیں اور میں کچھ کھا نہیں پارہی، صرف سوکھے ٹوسٹ چائے یا پانی میں ڈبو کے کھا رہی ہوں اور شدید تکلیف میں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی جان کو شدید خطرہ ہے اور مطالبہ کیا کہ اُن کا جلد از جلد میڈیکل چیک اپ کروایا جائے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں محلوں کی مسماری روکنے کی اپیل

🗓️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سعودی شہریوں پر جدہ کے

بن سلمان کی دوسرے شہزادوں کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش

🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کا وزیراعظم بننے کے بعد محمد بن سلمان سعودی

کیا اب بھی صیہونیوں کے ساتھ دوستی کی گنجائش باقی ہے؟

🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا پھر امکان ہے

🗓️ 24 اگست 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) جب خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات کامران بنگش

لوگ سمجھتے ہیں مجھے والدین کی وجہ سے اداکاری کے مواقع ملے، احسن افضل خان

🗓️ 20 مارچ 2025 لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول اداکاروں جان ریمبو اور صاحبہ

عمران خان سے ن لیگ گھبراتی ہے

🗓️ 4 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سینئر قانون دان

روسی ہیکرز کا امریکی ٹیکس ادارے کی ویب سائٹ پر حملہ

🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:روسی ہیکر نئے خفیہ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے امریکی ٹیکس

قیام امن کیلئے افغانستان کے ساتھ بامعنیٰ مذاکرات کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمٰن

🗓️ 18 نومبر 2024باجوڑ: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے