?️
بشام: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بشام میں چینی باشندوں پر خودکش حملے میں ملوث درجن سے زائد دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار کرلیے۔
میڈیا کے مطابق ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کی موبائل سم سے اہم گرفتاریاں کی گئیں۔
گرفتار دہشت گرد اور سہولت کاروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں 4 سہولت کار بھی شامل ہے، حملہ آور کو افغانستان سے لانے والا کمانڈر بھی گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملہ آور افغان تھا، حملے میں استعمال ہونے والی بارود بھری گاڑی بھی افغانستان سے لائی گئی تھی، حملے کے ماسٹر مائنڈ کی جلدگرفتاری کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو شانگلہ کے قریب 10 روز تک 500 روپے فی دن کرائے پر پارک کیا گیا تھا، گاڑی درہ زندہ سے چکدرہ پہنچانے والے ڈرائیور کو ڈھائی لاکھ روپے کرایہ دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 26 مارچ کو خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ریجنل پولیس چیف محمد علی گنڈاپور نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے۔
محمد علی گنڈاپور نے مزید بتایا تھا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں کے علاوہ اُن کا ایک پاکستانی ڈرائیور بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے بشام میں دہشت گرد حملے میں چینی انجینئرز کی ہلاکت پر تعزیت کرتے ہوئے واقعے کے ذمے داروں اور سہولت کاروں کے خلاف تحقیقات کر کے انہیں قرار واقعی سزا دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بزدلانہ کارروائیوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے اہم اسٹریٹجک پروجیکٹس کو نشانہ بنایاجارہا ہے، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد داخلی سلامتی کو غیر مستحکم کرنا ہے۔
27 مارچ کو وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بشام میں دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی جائے گی۔
30 مارچ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ بشام واقعہ میں ملوث عناصر نہیں چاہتے ہیں کہ پاک-چین دوستی آگے بڑھے۔


مشہور خبریں۔
نیب آرڈیننس میں ترامیم
?️ 17 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)کرپشن کے نام پر نیب کارروائی کا دائرہ کار تبدیل
مئی
صیہونی فضائی دفاعی نظام شامی میزائل کو روکنے میں ناکام
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے سرکاری ذرائع کی جانب سے صیہونی حکومت کے لڑاکا
نومبر
اسرائیل ایران کے خلاف جنگ جیت نہیں سکتا:صیہونی اخبار
?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار کے مطابق اسرائیل ایران کے خلاف جاری جنگ میں
اپریل
مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے خلاف نئی صیہونی سازش
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین سے باہر تحریک حماس کے سربراہ نے مغربی کنارے
اگست
حزب اللہ نے ایک دن میں صیہونیوں کے خلاف کتنی کاروائیاں کیں؟
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:گزشتہ 24 گھنٹوں میں حزب اللہ کے مجاہدین صیہونی ریاست کے
اکتوبر
ایران نے پہلی مرتبہ جس انداز میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا اس کی نظیر نہیں ملتی، وزیراعظم
?️ 26 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ
جون
2020 کے انتخابات کے لیے ٹرمپ کی تحقیقاتی ٹیمیں تیار
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا
نومبر
حکومت چاہے تو کیا نہیں کر سکتی
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ
اگست