🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بشام میں چینی انجینئرز پر حملے سے متعلق خیبرپختونخوا پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کردی۔ خیبرپختونخوا پولیس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ابتدائی جانچ کی بنیاد پر بظاہر لگتا ہےکہ چینی باشندوں کو لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں تھی تاہم خودکش بمبار کے زیراستعمال گاڑی کے ٹکرے حاصل کیے گیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیبی قافلے میں شامل تمام بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے، خودکش بمبار کے زیراستعمال گاڑی کے ٹکرے حاصل کر لیے گیے ہیں۔
وفاق کو ارسال ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ خودکش بمبار کے اعضا ڈی این اے کے لئے بھیج دیے گئے، جائے وقوعہ کی فضائی تصویر بھی حاصل کرلی گئی۔
خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق جائے وقوع سے تھانہ بشام تقریبا 6 کلومیٹر جبکہ داسو ڈیم 77 کلومیٹر دور ہے، خودکش دھماکے سے بس 300 فٹ گہرائی میں جاگری، تباہ ہونے والی بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی۔
واضح رہے کہ 26 مارچ کو خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد صدر پاکستان، وزیراعظم نے چینی سفارتخانے کا دورہ کر کے اپنے سب سے قریبی دوست ملک کے باشندوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔
بعدازاں 6 اپریل کو وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ بشام واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف نے چند افسران کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
طالبان نے موسیقی بجانے اور بے پردہ خواتین کو سوار کرنے پر پابندی عائد کی
🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: کابل میں فضیلت کے فروغ اور فضیلت کی ممانعت کی وزارت
دسمبر
بیروت کے لیے امریکہ کا خطرناک جال
🗓️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ ملک کی حالیہ جنگ کے بعد لبنان
مارچ
ٹرمپ کا یمنی کمانڈروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سراسر جھوٹ
🗓️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یمن پر حملے
اپریل
افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا، امریکا کے لیئے ذلت آمیز شکست
🗓️ 19 اپریل 2021(سچ خبریں) بیس برس قبل گیارہ ستمبر 2001ء کے روز امریکا کے
اپریل
غزہ کے نظام کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے کم از کم 10 بلین ڈالر کی ضرورت
🗓️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے،
جنوری
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا جائیگا،حریت کانفرنس
🗓️ 24 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ غیر
جنوری
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن دوبارہ آغاز ہوگیا
🗓️ 4 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کا کویت آپریشن
اکتوبر
ملائیشیا کے اپوزیشن لیڈر وزیراعظم کے عہدے پر فائز
🗓️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:ملائیشیا میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ہونے والے پارلیمانی
نومبر