براڈشیٹ کی تحقیقات عوام کے سامنے آنی چاہئے: وزیر اعظم

وزیراعظم اوورسیزپاکستانیوں کو مزید مراعات دینے پرپرعزم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ کی تحقیقات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ براڈشیٹ کی  تحقیقات عوام کے سامنے آنی چاہئے،اب وفاقی کابینہ نے بھی براڈشیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم اور وزرا کو براڈ شیٹ تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا براڈشیٹ کی تحقیقات عوام کےسامنےآنی چاہئے۔

یاد رہے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں قائم براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ براڈشیٹ کمپنی کی 15 لاکھ ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی، غلط شخص کو ادائیگی ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ ہے، ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق کہ وزارت خزانہ، قانون، اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہو گئیں جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہوگیا۔براڈشیٹ کمیشن نے آصف زرداری کےسوئس مقدمات کاریکارڈکھولنے کی بھی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب ریکارڈ کو ڈی سیل کرکےجائزہ لے کہ اسکا کیا کرنا ہے، سوئس مقدمات کا ریکارڈ نیب کے اسٹور روم میں موجود ہے۔

مشہور خبریں۔

ترکی کی صیہونی گیس استعمال کرنے اور اسے یورپ تک پہنچانے کی کوشش

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ صیہونیوں کی قدرتی

نیتن یاہو کے خلاف صہیونیوں کا غصہ اور چیخیں؛ وجہ ؟

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اور امریکی ذرائع ابلاغ کی ایک بڑی تعداد کے

وزیرِ تعلیم کورونا وائرس میں مبتلاہو گئے

?️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس میں مبتلا

پشاور دھماکا:دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

?️ 5 مارچ 2022پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں دھماکے کے باعث آج پورے شہر میں

تہران ریاض تعلقات میں بہتری چین کی سفارتی فتح ہے: سی بی ایس

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:سی بی ایس نیوز نے چین میں ایران کے وزیر خارجہ

صیہونی فوج میں ہائی الرٹ

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی فوج کو غزہ کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے تیار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی نئی سازش، صحافیوں کو بھارتی مظالم کی کوریج سے روک دیا گیا

?️ 10 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کشمیری عوام کے خلاف

مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے غیرقانونی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا

?️ 27 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے