?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ برآمدکنندگان کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی ،غیر ضروری رکاوٹوں کا خاتمہ ، صنعتوں کے اخراجات کم اور بین الاقوامی منڈیوں تک آسان رسائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آر سی سی آئی)کے صدر عثمان شوکت کی سربراہی میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔
ملاقات کے دوران قومی برآمدات میں اضافے اور عالمی تجارت میں صنعت کے کردار کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جام کمال خان نے حکومت کی جانب سے بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے عزم کو دہرا تے ہوئے کہا کہ برآمدکنندگان کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اس بات سے مشروط ہے کہ غیر ضروری رکاوٹیں ختم کی جائیں، صنعتوں کے اخراجات کم کیے جائیں اور بین الاقوامی منڈیوں تک آسان رسائی فراہم کی جائے۔
جام کمال خان نے کہا کہ عالمی تجارتی رجحانات تیزی سے بدل رہے ہیں اور بزنس کمیونٹی کو نئے مواقع کی نشاندہی کے لیے فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صنعتی و تجارتی صلاحیت اس وقت ہی اجاگر ہوگی جب ہماری صنعتیں عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل ہوں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بجائے اپنی صنعتوں کو سہولت فراہم کرنی چاہیے یہی راستہ ہے جس سے پاکستان نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کر کے قومی آمدنی میں اضافہ کر سکتا ہے۔آر سی سی آئی کے وفد نے حکومت کی تجارتی و صنعتی پالیسیوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور عالمی منڈیوں میں پاکستان کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کی اتنی مقبولیت نہیں دیکھی جتنی آج ہے:فیصل جاوید
?️ 26 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر
مارچ
قاہرہ مذاکرات جنگ بندی پر کیوں ختم نہیں ہوئے؟
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:غزہ جنگ اور قیدیوں کے تبادلے میں جنگ بندی کے معاہدے
فروری
اسرائیل کی شکست یقینی ہے: شیخ نعیم قاسم
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے نائب سیکرٹری
ستمبر
سنوار کے بارے میں جھوٹی رپورٹیں
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: انگریزی اخبار آبزرور نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
ستمبر
اسرائیلی حکومت کے لیے میرون بیس کے خلاف اہم کارروائیوں کا پیغام
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے بڑے ڈرون ہرمیس 450 کو
فروری
نصراللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی جیت کا کارڈ
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ
فروری
ہم کبھی بھی اپنے عہدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: ہنیہ
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسلامی
مئی
طوفان کا خدشہ ،سندھ حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کا آغاز
?️ 15 مئی 2021کراچی ( سچ خبریں) سمندری طوفان تاؤتے کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ سندھ
مئی