بدقسمتی سے ترغر میں پی ٹی آئی دور میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ کیپٹن صفدر

کیپٹن محمد صفدر کو لاکھوں روپے کا جرمانہ

?️

لاہور (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ترغر میں پی ٹی آئی دور میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔

صوبائی دارالحکومت کے لبرٹی چوک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کا انتہائی پسماندہ ضلع ترغر ہے، مشکل حالات میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وہاں گئے جو کہ فاٹا کنٹرولڈ تھا اسے سیٹل علاقے میں لے کر آئے۔ اُنہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ معاہدہ کیا کہ آپ کو مراعت دی جائیں گی، ہم آپ لوگوں کے پاس آئے مگر ہمیں، دس ارب روپے کا پیکیج دیا گیا، دس ارب روپے کا صرف پل بنا، وزیراعظم سے درخواست کی کہ اِسے سی پیک کے ساتھ ملائیں۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ چھ ارب کی لاگت سے دانش سکول دیا، دو لڑکیوں کے سکول دیے،ایک وقت تھا کہ ترقی شروع ہو چکی تھی مگر بدقسمتی سے تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے وہاں کام نہیں ہوسکے، ترغر کی خدمت جنت کا راستہ ہے، وہاں ہم نواز شریف کو لے کر گئے۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ میں نے مسجدوں میں سو کر ترغر کے مسائل تلاش کیے اور شہباز شریف کو بتائے مگر ترغر میری سوچ کے ساتھ نہیں چلا، نواز شریف تو آج سب کچھ کیا، مگر ترغر کے لوگوں نے کیا کیا، ایک سو کلومیٹر جھیل ترغر کے اندر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ کرپشن کرنے پر وہاں کے کرپٹ لوگوں کو پکڑا مگر آپ لوگوں نے پھر اسی کرپٹ بندے کو ووٹ دیا، ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک سے آنے والی امداد بھی کالا ڈھاکہ کو دی گئی، ایشیائی بینک سے سب سے پسماندہ ضلع بھی ترغر کو نامزد کروایا۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ میں کب تک آپ کے لیے ٹکریں پہاڑوں کے ساتھ ماروں ، اس علاقے کو عبدالستار عیدی کی ضرورت ہے، آپ میں کوئی اتنا مرد نہیں جو ترغر والوں کے لیے ایم پی اے کا الیکشن لڑے، نواز شریف کی بیٹی نے لاہور کو چارچاند لگا دیے ہیں، پنجاب میں بدمعاشی ، قبضہ مافیا کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کتاب کو ووٹ اس لیے دیا کے ثواب ہو گا، کوئی ووٹ جنت میں نہیں لے کر جا سکتا صرف ماں باپ کی دعائیں لے کر جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ حلقےمیں الیکشن مہم کے دوران بڑا سٹیج لگا مختلف مذہبی الرہنماؤں کو سٹیج پر بٹھایا گیا، پنجاب کی بیٹی خیبر پختونخوا کی بہو ہے، اللہ نے آپ کو اتنی بڑی عزت دی، اِس کے باوجود حجروں میں راتوں کو پیسا دے کر ووٹ خریدے گئے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ تورغرمیں سکول،ہسپتال نہیں ہے، اِن لوگوں کا گریبان پکڑیں جوآپ کا ووٹ لیکر کرپشن کرتے ہیں، نوازشریف حکومت نے کراچی میں امن قائم کرکے دکھایا، خیبرپختونخوا سے آنے والے مریضوں کی پنجاب میں خدمت ہو رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

کترینہ کیف نے پنجابی سیکھنا شروع کر دی

?️ 3 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف رواں ماہ اداکار وکی کوشل

ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادیٔ عالم، نبی کریم

ٹرمپ کے خلاف ایک بار پھر فرد جرم عائد

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے موجودہ

سعودی عرب میں تعینات سفارتکاروں کو واپس بلا لیا ہے: وزیر خارجہ

?️ 18 اپریل 2021دبئی(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی

اسرائیل کا فلسطین پر غیر قانونی قبضہ جاری: ماسکو

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:  مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے روز جارح صہیونی اور فلسطینیوں

خواتین کو امریکی لیبر مارکیٹ چھوڑنے پر مجبور / 309،000 خواتین بے روزگار ہو گئیں

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیشنل سینٹر فار ویمن رائٹس کے فراہم کردہ اعداد و شمار

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، مزید کئی افراد جاں بحق

?️ 3 ستمبر 2022سکھر:(سچ خبریں)سکھر بیراج سے اونچے درجے کا سیلاب گزرا اور منچھر جھیل

وزیراعلیٰ کے خلاف اعتماد کے ووٹ سے قبل اہم پیش رفت کا امکان

?️ 20 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی سیاست میں گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے