?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراء شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور اسی شرح سے قوت خرید بھی بڑھ گئی ہے۔ملک میں قوت خرید میں اضافہ خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے 2 سال وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔
کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔بھارت سمیت خطے کیلے ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کورونا کی شرح 4% سے بھی کم ہو گئی ہے۔
دوسری جانب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے تاہم تنخواہوں اور پنشن کمیشن کا اجلاس آج پیر کو طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیشن کی چئیرپرسن نرگس سیٹھی کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف سفارشات کو زیر غور لایا جائے گا جن کو حتمی منظوری کے لیے وزارت خزانہ کو پیش کیا جائے گا۔پے اینڈ پنشن کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن سسٹم کی اصلاحات کے لیے قلیل المعیاد ، درمیانی مدت اور طویل المعیاد پلان بھی تیار کر رہا ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اسپیشل الاؤنس بڑھانے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء راجا بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، سید حسین جہانیاں گردیزی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، فنانس سیکرٹری ودیگر حکام نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی:البرادعی
?️ 30 جنوری 2026 ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف
جنوری
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے صیہونیوں کے مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت کی
?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے صیہونی انتہا پسند
اپریل
سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر: جے سی پی او اے ایران کی ملکی سیاست میں امریکی اثر و رسوخ کا ایک آلہ تھا
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جان برینن نے ایک
دسمبر
شمالی عراق پر حملے پر بغداد میں ترک سفارت خانے کا ردعمل
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: بغداد میں ترک سفارت خانے نے آج جمعرات 21
جولائی
ایران اور سعودی عرب کے اتحاد کی تازہ ترین صورتحال
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں
نومبر
نیتن یاہو کا صیہونی کنسٹ کے اجلاس سے ذلت آمیز فرار
?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو کنسٹ میں شدید احتجاج کا
جولائی
اقوام متحدہ: بنیادی ڈھانچوں کی تباہی تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے / گوٹرس کا نمائندہ خطے کی طرف روانہ
?️ 7 اپریل 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
اپریل
مشرق وسطی کے مسائل کا بنیادی حل جامع اور منصفانہ امن معاہدہ ہے: مصر کے صدر
?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں:مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ
جولائی