?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزیردفاع کی زیر قیادت 8 رکنی وزارکی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے جس میں ہدایت کی گئی کہ ملک میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے قلیل اور طویل مدتی اقدامات کا منصوبہ بنایا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بعض ممالک کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کی منظوری دی گئی تاکہ ان ممالک کی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو بڑھایا جا سکے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی کی بچت اور تحفظ کے اقدامات کے لیے قلیل، درمیانی اور طویل مدتی حکمت عملی بنانے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر دفاع کی زیرقیادت کمیٹی میں وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن اور وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔
وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ اگلے ہفتے بجلی چوری کی روک تھام اور لائن کی خرابی کی صورتحال کے حوالے سے حکمت عملی اور تفصیلی بریفنگ دی جائے، انہوں نے توانائی کے تحفظ کے حوالے سے عوامی اگاہی مہم شروع کرنے پر بھی زور دیا۔
وزیراعظم نے 10 اکتوبر کے دورہ تھر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سستی بجلی تھر کول پروجیکٹ کے ذریعے پیدا کی جاسکتی ہے، انہوں نے ماضی میں پروجیکٹ میں غیر ضروری تاخیر کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس پروجیکٹ سے توانائی کے درآمدی بِل میں 24 ارب ڈالر کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اس کےعلاوہ کابینہ نے بھوٹان، مالدیپ، نیپال، روانڈا، بیلاروس اور سلواکیہ کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا جہاں ان ممالک کے شہری دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے کاروباری ویزا استعمال کرسکتے ہیں۔ کابینہ نے فیملی ویزا کی مدت میں ایک سے 2 سال کی توسیع کی منظوری دی اور وزارت خارجہ کی جانب سے تصدیق شدہ عارضی دستاویزات، سفر، پناہ گاہوں پر 30 دن کے ناقابل توسیع فیملی وزٹ کے داخلی ویزا کے اجرا کی بھی منظوری دی۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان آن لائن ویزا سسٹم (پی او وی ایس) کی بھی منظوری دی، جس میں درخواست دہندگان کے گھر کا پتہ، قیام کی جگہ، داخلی بارڈر، ایئرپورٹ، کام کی جگہ، اسپانسر کی تفصیلات سمیت رابطے کی تفصیلات بھی لازمی قرار دی گئیں، کاروباری ویزا کی صورت میں اسپانسر کے رابطے کی تفصیلات بھی لازمی قرار دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سی پیک منصوبے کے علاوہ نجی افراد کے لیے بھی یہ قواعد لازمی قرار دیے گئے ہیں۔
وزیر ہاؤسنگ کی تجویز پر کابینہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی لاہور رجسٹری کے لیے نبھا روڈ کے ساتھ 23 کنال اراضی کی الاٹمنٹ کی منظوری دی ہے۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 30 ستمبر اور 10 اکتوبر کو ہونے والے اجلاسوں کے دوران کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے سوات میں اسکول بس پر فائرنگ کے واقعے پر مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون پر انحصار کیوں؟
?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: مائیکل کوگلمن، ولسن سینٹر کے سینئر ریسرچر نے ٹائمز آف انڈیا
اپریل
امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن: ایران کے پاور پلانٹس کی بے مقصد بمباری جنگ کے قوانین کے خلاف ہے
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: امریکی ایوانِ نمائندگان کے ڈیموکریٹ رکن روخانہ نے اپنے بیان
مارچ
صہیونیوں کے ہاتھوں حماس کے دو رہنما گرفتار
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے آج صبح مغربی کنارے کے متعدد علاقوں
فروری
صیہونی جارحیت کے بارے میں چین اور یورپی یونین کا کیا کہنا ہے؟
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور صیہونی حکومت
اکتوبر
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات مثبت نتیجے پر پہنچیں گے :اقوام متحدہ
?️ 11 فروری 2026 ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات مثبت نتیجے پر پہنچیں گے
فروری
امریکی حکومت پر غزہ جنگ کا اثر
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کے
جنوری
جیمی کارٹر 100 کا سال کی عمر میں انتقال
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:سابق امریکی صدر جیمی کارٹر، جو 100 سال کی عمر میں
دسمبر
وزیر تعلیم نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا
?️ 17 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب نے ٹویٹر پر اپنے
دسمبر