?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے بلوں کی اقساط کرانے کی سہولت محدود کر دی،صارفین اب سال میں صرف ایک ہی بار بجلی بل کی قسط کرا سکیں گے، نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھاری بجلی بل ادا کرنے والے صارفین قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم ہو گئے ہیں ۔
نیپرا نے بجلی کے بلوں پر ماہانہ اقساط کرانے کی سہولت ختم کردی ہے اور اب سال میں صرف ایک بار ہی بجلی صارفین اپنے بلوں کی اقساط کراسکیں گے ۔اس سلسلے میں نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ قسط کرانے کی صورت میں نیا کمپیوٹرائزڈ بل ہی جاری کیا جائے۔ نیپرا کی جانب سے اس سلسلے میں تمام بجلی کمپنیوں کو احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔
نیپرا نے آخری دن سرکاری چھٹی کی صورت میں مقررہ تاریخ میں توسیع نہ کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے، نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری چھٹی کے باعث بل کی عدم ادائیگی پر لیٹ پیمنٹ سرچارج لیا جائے۔
خیال رہے کہ نیپرا نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر تے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے ۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق جون، جولائی اور اگست کے بلز پر کیا جائیگا۔اس سلسلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھی بھجوا دیا ہے۔
نیپرا نے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ 30 مئی کو محفوظ کیا تھا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگ رکھا تھا۔یاد رہے کہ دو روزقبل بجلی 3روپے 48پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس کی منظوری سے صارفین پر تقریباً 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑنے کا بتایاگیاتھا۔ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا نے سماعت کی تھی ۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی طالبان کے وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی اجازت
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اجازت دی ہے کہ طالبان کے ایلچی آئندہ
مئی
پیلوسی کا طیارہ تائپہ کے ہوائی اڈے پہنچا
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان
اگست
قطر کے وزیر خارجہ کی امیر عبداللہیان سے JCPOA کے بارے میں بات چیت
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد
اگست
آرمی ایکٹ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، سندھ بار کونسل
?️ 7 ستمبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ بار کونسل نے پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ
ستمبر
کیا جنوبی سوڈان نے غزہ کے لوگوں کی میزبانی کے منصوبے کو قبول کر لیا ہے؟
?️ 19 اگست 2025کیا جنوبی سوڈان نے غزہ کے لوگوں کی میزبانی کے منصوبے کو
اگست
مالزی کا اسرائیلی رجیم کی اقوام متحدہ سے رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: مالیزیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے ایک پریس بریفنگ
اگست
مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 2 فیصد بڑھ گئی
?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مارچ میں 2.04 فیصد کے ساتھ ملک کی
مئی
نیپرا میں بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی
مئی