?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی جس کے تحت بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی ہے، سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں یہ درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کروائی گئی، نیپرا کی طرف سے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 31 جنوری کو کی جائے گی اور درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ پہلے ہی بجلی صارفین مشکلات کا شکار ہیں کیوں کہ سہ ہماہی ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ بڑھ کر 8 روپے 56 پیسے فی یونٹ تک پہنچ چکا ہے، جس سے صارفین پر بڑھتی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، رواں ماہ ڈسکوز صارفین پر 3 مختلف سہہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ ایک ساتھ پڑ جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ بجلی صارفین پر جنوری کے بلز میں نومبر 2023ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، ایک طرف بجلی صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت زیادہ سے زیادہ فی یونٹ بنیادی ٹیرف 50 روپے سے زائد لاگو ہے تو وہیں اس مہینے جنوری میں الگ سے ماہانہ اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی صارفین سے مارچ 2024ء تک ہونی ہے جب کہ جولائی تا ستمبر 2023ء کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ فی یونٹ ایک روپے 15 پیسے بنتا ہے، صارفین سے یہ اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024ء میں کرنے کا منصوبہ ہے۔ مزید یہ کہ صارفین پر جنوری کے بلز میں نومبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، اسی طرح اپریل تا جون 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا۔
دوسری طرف ایک سال میں بجلی کمپنیوں کی طرف سے ملازمین کو 10ارب روپے سے زائد کی مفت بجلی دی گئی، جنکوز، ڈسکوز اور این ٹی ڈی سی ملازمین نے بجلی کے 35 کروڑ 56 لاکھ سے زائد مفت یونٹ استعمال کیے، ایک سال میں مفت استعمال کیے گئے یونٹس کی مجموعی قیمت 10ارب 48 کروڑ 18لاکھ روپے ہے، مفت بجلی استعمال کرنے والوں میں گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوجیوں کے لیے 33 روزہ جنگ کے نتائج
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:جولائی 2006 میں لبنان کے ساتھ 33 روزہ جنگ کے بعد،
جولائی
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کا حکم
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے
اپریل
رانا ثناءاللہ کو پنجاب میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
?️ 26 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کو پنجاب میں اہم ذمہ
فروری
ڈاکٹر شہباز گل کا گرفتاری کے بعد پہلا بیان
?️ 10 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) غداری کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل
اگست
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
?️ 11 اکتوبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ
اکتوبر
سال کا ایک تہائی حصہ عیاشیوں میں گزارنے والا صدر کس ملک کا ہے؟
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا
جنوری
اسرائیل غزہ میں اپنے اہداف کے حصول کے قریب بھی نہیں: معاریو
?️ 21 جولائی 2025عبرانی حلقوں کی غزہ میں جاری فرسودہ جنگ اور صہیونی فوج کو
جولائی
عراقچی: ایران اور پاکستان پائیدار تعاون سے بہت سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: صدر مملکت کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہمارے ملک
اگست