?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر شیری رحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے شہدا کے لیے ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی، جبکہ اسلام آباد کے جی سیون ٹو گیس لیکج واقعے میں جاں بحق افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اڈیالہ جیل سے متعلق تفصیلات ایوان کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے زیر انتظام ہے اور وفاق کا اس پر کوئی اختیار نہیں۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقاتوں اور فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق مکمل رپورٹ فائل کی ہے، جسے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی تفصیل شامل ہے۔
وفاقی وزیر قانون کے مطابق رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں نہیں رکھا گیا، قیدیوں سے مشقت نہیں لی جاتی اور انہیں سروس اسٹاف سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قیدی مکمل آئسولیشن میں نہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام قانونی سہولیات دی جا رہی ہیں اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتوں کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سزا ہو چکی ہے اور معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔


مشہور خبریں۔
ایرانی میزائلوں کے دھماکہ خیز وار ہیڈز اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ:صیہونی تجزیہ کار
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عسکری امور کے تجزیہ کار نے ایران کی
دسمبر
وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کاٹیلی فونک رابطہ کیا
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اورمائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس کاٹیلی
جنوری
حزب اللہ کا سعودی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر سخت ردعمل
?️ 26 جولائی 2025 سچ خبریں:حزب اللہ نے سعودی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی
جولائی
کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کو نیوکلیئر فنانسنگ کرنی چاہیے، اسحٰق ڈار
?️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے
مارچ
ایران کے خوف سے صیہونیوں کا فرار
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:ترکی میں 100 سے زائد اسرائیلیوں نے سکیورٹی خدشات کے پیش
جون
میجر محمد اکرم شہید کے یوم شہادت پر فواد چوہدری کا پیغام
?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میجر محمد
دسمبر
پاکستان سب سے زیادہ افغانستان میں امن کا متمنی ہے: ترجمان دفتر خارجہ
?️ 13 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان
اگست
سپیکر اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیرسٹر گوہر
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان
مئی