?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ وزارت دفاع ایگزیکٹو ادارہ ہے، آئین کے مطابق ایگزیکٹو عدلیہ کا کردار ادا نہیں کر سکتا، فوجی عدالتوں کے کیس میں بنیادی سوال آئینی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت شروع ہوگئی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ماضی میں قرار دیا کہ فوج کے ماتحت سویلنزکا کورٹ مارشل ہو سکتا ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ موجودہ کیس میں متاثرہ فریق اور اپیل دائر کرنے والا کون ہے؟
خواجہ حارث نے کہا کہ اپیل وزارت دفاع کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
اس پر جسٹس جمال نے پوچھا کہ کیا وزارت دفاع ایگزیکٹو ادارہ ہے، ایگزیکٹو کیخلاف اگر کوئی جرم ہو تو کیا وہ خود جج بن کر فیصلہ کرسکتا ہے؟، آئین میں اختیارات کی تقسیم بالکل واضح ہے، آئین واضح ہے کہ ایگزیکٹو عدلیہ کا کردار ادا نہیں کر سکتا، فوجی عدالتوں کے کیس میں بنیادی آئینی سوال ہے۔
وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ کوئی اور فورم دستیاب نہ ہو تو ایگزیکٹو فیصلہ کرسکتا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قانون میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کا فورم موجود ہے، قانونی فورم کے ہوتے ہوئے ایگزیکٹو خود کیسے جج بن سکتا ہے؟
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آپ کی بات درست ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 8(3) فوج کے ڈسپلن اور کارکردگی کے حوالے سے ہے، کیا فوجداری معاملے کو آرٹیکل8(3) میں شامل کیا جا سکتا ہے؟، آئین میں شہریوں کا نہیں پاکستان کے شہریوں کا ذکر ہے۔
وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ افواج پاکستان کے لوگ بھی اتنے ہی شہری ہیں، جتنے دوسرے شہری۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ سوال ہی یہی ہے کہ فوج کے لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کیسے کیا جا سکتا ہے؟۔
بعد ازاں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کےخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کل بھی دلائل جاری رکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
مسجد الاقصی پر صیہونی حملے پر حماس کا ردعمل
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے
اپریل
خیبر پختوانخواہ میں دہشتگردوں کے حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے
?️ 28 اکتوبر 2021خیبر پختوانخواہ (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
اکتوبر
ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعت کی فتح
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے بلدیاتی انتخابات حکمران جماعت کی اپوزیشن کی شاندار
اپریل
کورونا ویکسین پر ہونے والی تنقید کا فواد چوہدری نے دیا جواب
?️ 23 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ویکسین کے
مارچ
اس وقت ملک میں ویکسینز کی تقریباً 20 لاکھ خوراکیں موجود ہیں
?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر
جون
ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں: وزیر خارجہ
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ
ستمبر
مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف، مریم نواز ہوں گے، شیر افضل مروت
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر
مارچ
فلسطین کی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن نے بھی نزار بنات کے قتل کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عائد کردی
?️ 3 اگست 2021رام اللہ (سچ خبریں) فلسطین کی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے
اگست