?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں سے ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے 12 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنز کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق شہری پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجن کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
ڈان نیوز کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم لیوی کا سب سےزیادہ بوجھ شہریوں پرلادا گیا ہے، پیٹرول کے فی لیٹر میں 15 روپے 28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی شامل ہے۔
دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ کے فی لیٹر میں 15 روپے 78 پیسے کسٹمز ڈیوٹی بھی شامل ہے، پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ڈیلرز کا کمیشن وصول کیا جا رہا ہے۔
دستیاب دستاویز کے مطابق فی لیٹر پیٹر ول، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن ہے، پیٹرول کے فی لیٹر میں 5 روپے 33 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (ای ایف ای ایم) شامل ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر میں 2 روپے 30 پیسے ای ایف ای ایم شامل ہے۔
دستاویز کے مطابق اس وقت پیٹرول، ڈیزل پر کسی قسم کا کوئی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا، تاہم ڈیوٹی سے پہلے پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 148 روپے 51 پیسے فی لیٹر بنتی ہے، شہریوں کے لیے پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 154 روپے 06 پیسےفی لیٹر بنتی ہے، شہریوں کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔


مشہور خبریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کا غلام محمد بھلہ شہید کو خراج عقیدت
?️ 15 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے ممتاز حریت رہنما غلام
فروری
روس کے خلاف مغربی ممالک کی ایک اور ناکامی
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مغرب
جولائی
عوام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض؛ وجہ؟
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: ’ہم عوام پاکستان پارٹی‘ کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن میں
جولائی
فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر بحث کا موضوع بن گئے
?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کے متعلق اپنے بیان
اپریل
جنوبی کوریا نے جدید ترین جنگی طیارہ متعارف کرا دیا
?️ 11 اپریل 2021سیؤل(سچ خبریں) جنوبی کوریا نے مقامی سطح پر تیار ہونے والا جدید
اپریل
صیہونی وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ مستعفی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے صیہونی وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ تلگن زوئی
مئی
وزیراعظم نے پریس کانفرنس کی
?️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام
ستمبر
اسد عمر کی کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت
?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کراچی میں
جولائی