?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل نے ڈسکہ ضمنی الیکشن پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ضمنی الیکشن نااہل شریف کی ڈوبتی سیاست کاسہارانہیں بن سکتا۔ماضی میں پنجاب پر شریف خاندان کا قبضہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی مریم اورنگزیب کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جیتے توٹھیک، ہارے تو ریاست کیخلاف بیانات نااہل لیگ کی منافقت ہے۔شہباز گل نے کہا کہ دہائیوں تک ملک پرمسلط رہنے والے آل شریف انجام کے قریب ہیں، مولانا ،زرداری کے پاؤں پڑنے والے آج انقلاب کی باتیں کررہےہیں ایک ضمنی الیکشن نااہل شریف کی ڈوبتی سیاست کاسہارانہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کوگروی رکھ کر ذاتی اثاثے90گنابڑھانے والوں نےصرف عوام کولوٹا، ماضی میں پنجاب شریف خاندان کی سرپرستی میں قبضہ مافیازکاراج تھا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصرسےپنجاب میں 450 ارب کی سرکاری زمین واگزار کرا چکے، پنجاب میں10ہزارسےزائداسکول،ہیلتھ یونٹس کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا چکا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کا سرکاری اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کےسامنے سرکاری نتائج کا اعلان کیا، سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار ایک لاکھ 10ہزار76 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سے اعلان کردہ سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار علی اسجدملہی نے93ہزار433 ووٹ حاصل کیے، تحریک لبیک پاکستان کے محمد خلیل سندھو 8268 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کی جنوبی لبنان میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق
?️ 21 جون 2026سچ خبریں:صہیونی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ بکتر بند
جون
قیدیوں کے تبادلہ کیس میں صہیونی سازش کو شکست
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے 40ویں دن
فروری
بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن کروائیں: وزیر اعلی سندھ
?️ 15 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی سمیت ملک بھر میں انسداد خسرہ اور روبیلا
نومبر
ابو عبیدہ کا بچنا اسرائیلی سیکورٹی نظام کی ایک بڑی ناکامی
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی عسکری امور کے تجزیہ کار امیر بخبوت نے واللا
جنوری
کیا یمن پر بمباری کر کے امریکہ اور برطانیہ نے اپنے مقاصد پورے کر لیے ہیں؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر رکن نے
جنوری
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، اہلیہ کی ضمانت منظور کر لی
?️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کی اشیا کی خرید
جون
سابق برطانوی وزیر اعظم کا چین کے خلاف اقتصادی نیٹو بنانے کا مطالبہ
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:سابق برطانوی وزیر اعظم نے تائیوان کے اپنے اشتعال انگیز دورے
مئی
مربوط طریقے سے کرپٹو کرنسی کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر امور پر مشاورت جاری ہے، محمد اورنگزیب
?️ 27 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مربوط
فروری