?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے بجٹ میں کمی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس ضمن میں دفترِ وزیراعظم سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی اور بجٹ برائے مالی سال 23-2022 میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائے۔
بیان کے مطابق وزیراعظم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق ہدایات وزارت منصوبہ بندی اور خزانہ کو جاری کیں۔
وزیراعظم نے کا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پونے 4 سال کے دوران ہوئی کٹوتیوں نے اعلی تعلیم پر منفی اثر ڈالا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اس عمل کو ریورس کیا جائے اور ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
خیال رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے حکومت نے ایچ ایس سی کے لیے 30 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ایچ ایس سی کی جانب سے تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کے لیے ایک کھرب 4 ارب روپے کے بجٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
30 ارب کا مجوزہ بجٹ رواں مالی سال کے 66 ارب روپے کے 45 فیصد بجٹ سے بھی کم تھا۔
جس کے بعد سرکاری جامعات کے وی سیز نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ایچ ایس سی کی جانب سے کیے گئے مطالبے کے مطابق فنڈز فراہم کریں، اگر ایسا نہیں ہوا تو ہائر ایجوکیشن کمیشن آگے کام نہیں کر پائے گا۔
وائس چانسلرز کی تشویش کے بعد کمیشن نے بھی متفقہ طور پر حکومت سے فیصلہ واپس لینے اور ہائر ایجوکیشن سیکٹر کی واجب الادا رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فنڈز میں کٹوتی اداروں، جامعات کے پروگرامز، تدریسی عملے کی برطرفی، تحقیقاتی منصوبوں کے خاتمے اور اعلیٰ تعلیم سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں سمیت دیگر سنگین نتائج کا سبب بنے گی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کا ہر فرد اگر درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر
جولائی
جبالیا کیمپ ایک بار پھر صیہونی بربریت کا شکار
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ غزہ کے شمال
نومبر
’کبھی میں کبھی تم‘ میں مصطفیٰ کا کردار ہمایوں سعید نہیں نبھا سکتے تھے، ندیم بیگ
?️ 15 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) نامور ہدایت کار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ
مئی
اسد عمر نے اومی کرون سے متعلق عوام کو خبردار کردیا
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد
دسمبر
وزیراعظم کی قاہرہ میں ترک، ایرانی صدور سے ملاقات، باہمی تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
?️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں ڈی ایٹ
دسمبر
مراد سعید نے امن مارچ کا رخ اسلام آباد کی طرف کرنے کیلئے جرگہ بلانے کی تجویز دیدی
?️ 28 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر
جولائی
امریکی سینیٹر کی بائیڈن انتظامیہ کی خاموشی پر تنقید ؛ وجہ ؟
?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: ترقی پسند امریکی سینیٹر نے بھی ایک مشترکہ قرارداد کے
نومبر
یمن میں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے 172 قانونی تنظیموں کی درخواست
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی 172 بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں نے یمن
جنوری