این سی او سی نے ویکسین نہ لگوانے والوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں اگرچہ کورونا ویکسین کی 8 کروڑ 70 لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں تاہم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ویکسین نہ لگوانے والوں سے رابطہ کرنے اور انہیں ویکسی نیشن کے لیے قائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں این سی او سی نے کہا کہ اس نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ان تحصیلوں کو ہدف بنانے کا جامع منصوبہ مرتب کیا ہے جہاں ویکسی نیشن کی شرح دیگر کے مقابلے میں کم ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے غیر ویکسین شدہ افراد کو ٹریس کرکے ان سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ انہیں ویکسی نیشن کے لیے قائل کیا جاسکے، ہدف یہ ہے کہ جلد از جلد زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانا یقینی بنایا جاسکے’۔

سینٹر نے عوام پر زور دیا کہ وہ ویکسین لگوائیں تاکہ ملک میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہوسکیں۔وزارت قومی صحت کے ایک عہدیدار نے امید ظاہر کی کہ اگر ضلعی انتظامیہ اور اگلے مرحلے میں پولیس کی جانب سے رابطہ کیا جائے تو لوگوں کی اکثریت ویکسی نیشن سے گریز نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ لوگوں کی نفسیات ہے کہ وہ فوری طور پر ہدایات پر عمل کریں اگر انہیں معلوم ہو کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ان پر نظر رکھے ہوئے ہے، اس سے ہمیں ویکسین شدہ افراد کی تعداد بڑھانے میں مدد ملے گی’۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 6 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد کی جزوی اور 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوگئی ہے ان میں سے متعدد افراد کی ویکسی نیشن ملک سے باہر ہوئی لیکن رجسٹریش پاکستان میں ہوئی۔

دوسری جانب بدھ کو پاکستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران کورونا کے سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.6 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق بدھ کو وائرس کے ایک ہزار 212 کیسز سامنے آئے جبکہ 39 افراد جاں بحق ہوئے۔

مشہور خبریں۔

گوگل کروم میں براؤزنگ کی آسانی کے فیچرز متعارف

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے ویب براؤزر کروم میں

کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیریوں سے11فروری کو مکمل ہڑتال کی اپیل

?️ 7 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی اقوام متحدہ کی ناکامی کی واضح مثال ہے: حریت کانفرنس

?️ 22 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی

میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے کشمیری پنڈت کے قتل کی شدید مذمت

?️ 27 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

روس کے خلاف امریکہ اور نیٹو کی سازش

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے بحران کو لے کر

سندھ: پُرامن انتخابات کیلئے ایک لاکھ 32 ہزار رینجرز، پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ

?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی

اسرائیل کا دفاعی نظریہ غزہ کی سرحد پر منہدم 

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار کے مطابق حماس کی طرف سے ہفتے کے روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے