این اے 175 مظفر گڑھ پرضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 مظفر گڑھ پر ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمشید دستی کی نااہلی کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہوئی تھی، این اے 175 میں پولنگ 10 ستمبر کو ہوگی، امیدوار 25 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 13 اگست کو شائع کی جائے گی، امیدواروں کو انتخابی نشان 16 اگست کو الاٹ کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار پانے کے بعد انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا ریفرنس منظور کر لیا تھا، جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کی تھیں۔

اس معاملے پر پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کے کیس کا فیصلہ ہائر فورم پر چیلنج کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے قرارداد منظور، اکابرین کو خراج عقیدت

?️ 15 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے متفقہ

پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی،وزیر اعظم

?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور

وزیر اعلیٰ سندھ نے  کیسز میں اضافے کی صورت میں سخت فیصلے کئے جانے کا عندیہ دے دیا

?️ 17 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ

امریکہ بن سلمان کے ساتھ لحاظ سے کام لے رہا ہے:سعودی حزب اختلاف

?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:سعودی مخالفین نے امریکہ کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ

وزیر اعظم نے فردوش عاشق اعوان کو مبارکباد دی

?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاون

پولیو کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وائرس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، شہبازشریف

?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پولیو کا

صیہونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کو آگے

شام کی موجودہ پیش رفت تل ابیب کے حق میں ؛ کیسے؟

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی آرمی ریڈیو کے عسکری تجزیہ کار نے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے