?️
اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ این ایچ اے میں کرپشن کا بازار گرم ہے، این ایچ اے کی کوتاہی سے سڑکوں پر لوگ مررہے ہیں، حادثات میں مرنے والوں کا خون این ایچ اے کے ہاتھوں پر ہے۔ این ایچ اے کی بنائی سڑکیں بارش کے پانی سے خراب ہوجاتی ہیں۔
سپریم کورٹ نے این 25 ہائی وے کی خستہ حالی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کی رپورٹ مسترد کردی، این ایچ اے سے تمام شاہراہوں کی مرمت اور حادثات سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔
سپریم کورٹ میں این 25 ہائی وے کی خستہ حالی سے متعلق کی کیس سماعت کےدوران چیف جسٹس نے ممبر ایڈمن این ایچ اے سے استفسار کیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ملنے والے فنڈز کہاں جاتے ہیں؟این ایچ اے کی بنائی سڑکیں بارش کے پانی سے خراب ہوجاتی ہیں۔
چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے ایک کرپٹ ادارہ بن چکا ہے،ہائی وے کی زمینوں پرلیز کے پیٹرول پمپس، ہوٹل، دکانیں بن گئی ہیںِِِِ،2018 ءکی رپورٹ کے مطابق 12 ہزار 894 روڈ حادثات میں 5 ہزار 932 افراد جاں بحق ہوئے۔
جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ریمارکس دیے کہ آج کی خبر ہے کہ رواں سال 36 ہزار افراد روڈ حادثات میں جان سے چلے گئے۔ممبر ایڈمن این ایچ اے شاہد احسان نے بتایا کہ رواں سال کے آخر میں شاہراہوں کی حالت بہتر ہو جائے گی، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔


مشہور خبریں۔
پاکستان تحریک انصاف ’مایوس کن‘ بیانات کے باوجود بات چیت کیلئے تیار
?️ 7 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان
دسمبر
یمن جنگ کے بارے میں امریکہ کا بیان
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ
جون
سعودی وزیر خارجہ کا غزہ کی صورتحال پر یورپی ہم منصبوں سے تبادلۂ خیال
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے اپنے آئرش اور نارویجن ہم منصبوں
اکتوبر
نزار آمیدی کون ہیں؟ عراق کے نئے صدر کی سیاسی اور سفارتی زندگی
?️ 11 اپریل 2026سچ خبریں:عراق کے نئے صدر نزار آمیدی ایک تجربہ کار سیاسی اور
اپریل
نیتن یاہو امریکہ سے کیا لے کر آئے؛صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو کی قیادت
اپریل
یہ خون ابلتا ہی جا رہا ہے
?️ 29 دسمبر 2022عراق میں فتح کے کمانڈروں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس
دسمبر
ماہرین نے صحت مند دماغ کی تشکیل کیلئے کولیسٹرول کو ضروری ثابت کر دیا
?️ 20 فروری 2022واشنگٹن(سچ خبریں) عام طور پر کولیسٹرول کی زیادہ مقدار انسانی جسم کیلئے
فروری
ایران اسرائیل میں جاسوسی حلقوں کو کیسے پھیلا رہا ہے؟
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: حالیہ برسوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور سایہ
نومبر