?️
اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ این ایچ اے میں کرپشن کا بازار گرم ہے، این ایچ اے کی کوتاہی سے سڑکوں پر لوگ مررہے ہیں، حادثات میں مرنے والوں کا خون این ایچ اے کے ہاتھوں پر ہے۔ این ایچ اے کی بنائی سڑکیں بارش کے پانی سے خراب ہوجاتی ہیں۔
سپریم کورٹ نے این 25 ہائی وے کی خستہ حالی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کی رپورٹ مسترد کردی، این ایچ اے سے تمام شاہراہوں کی مرمت اور حادثات سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔
سپریم کورٹ میں این 25 ہائی وے کی خستہ حالی سے متعلق کی کیس سماعت کےدوران چیف جسٹس نے ممبر ایڈمن این ایچ اے سے استفسار کیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ملنے والے فنڈز کہاں جاتے ہیں؟این ایچ اے کی بنائی سڑکیں بارش کے پانی سے خراب ہوجاتی ہیں۔
چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے ایک کرپٹ ادارہ بن چکا ہے،ہائی وے کی زمینوں پرلیز کے پیٹرول پمپس، ہوٹل، دکانیں بن گئی ہیںِِِِ،2018 ءکی رپورٹ کے مطابق 12 ہزار 894 روڈ حادثات میں 5 ہزار 932 افراد جاں بحق ہوئے۔
جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ریمارکس دیے کہ آج کی خبر ہے کہ رواں سال 36 ہزار افراد روڈ حادثات میں جان سے چلے گئے۔ممبر ایڈمن این ایچ اے شاہد احسان نے بتایا کہ رواں سال کے آخر میں شاہراہوں کی حالت بہتر ہو جائے گی، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے سوکوترا میں نیا فوجی اڈہ تعمیر کیا
?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات
جنوری
صیہونی حکومت کے جرائم کی قیمت بھاری اور تکلیف دہ ہو گی
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:حماس کی عسکری شاخ قسام بٹالینز کے ترجمان ابو عبیدہ نے
اکتوبر
یوکرین ہتھیار بھیجنے سے برطانوی فوج کمزور
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:اپنے تمام بھاری ہتھیار یوکرین کے حوالے کرنے کے بعد، برطانیہ
فروری
فلسطینی مزاحمت کے لیے یمن کا تحفہ کیا ہے؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کی
جون
سعودی عرب میں امریکی فوج ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے تعینات کی گئی ہے:بائیڈن
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک تقریر میں نے دعویٰ کیا کہ
دسمبر
عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھے گا: شیخ رشید
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
دسمبر
عبرانی میڈیا نے غزہ پر صہیونی یلغار کو اندھوں کی جنگ قرار دیا
?️ 5 ستمبر 2025عبرانی میڈیا نے غزہ پر صہیونی یلغار کو اندھوں کی جنگ قرار
ستمبر
دنیا میں قیام امن کس کی ذمہ داری ہے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: چین اور روس کے وزرائے خارجہ نے ماسکو میں اپنی
ستمبر