ایمرجنسی قانون کا حصہ ہے، سندھ میں گورنر راج اور وفاق میں ایمرجنسی کا حامی تھا:شیخ رشید

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خان  نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی قانون کا حصہ ہے، سندھ میں گورنر راج اور وفاق میں ایمرجنسی کا حامی تھا، مگر میرا مشورہ عمران خان نے رد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات جلدی بھی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے ، سب کو کہہ رہا ہوں میں باخبر وزیرہوں کوئی کہیں نہیں جارہا ، تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا ، ان کے پاس ہمارے کچھ بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے بندے ہیں ، ہمارے پاس بھی وہ لوگ ہیں جو ووٹ نہیں ڈلیں گے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پارٹیاں بدلنے سے کوئی عزت نہیں رہتی ، اتحادی دیر سے فیصلہ کرتے ہیں اچھی بات ہے سوچ کر فیصلہ کرنا چاہیئے ، اتحادیوں سے امید ہے وہ اچھا فیصلہ کریں گے ، حالات روز بروز بہتری کی طرف آ رہے ہیں ، پاکستان میں الیکشن جلدی بھی ہوسکتے ہیں ، خواہش ہے کہ ملک اور جمہوریت آگے بڑھے، پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ ہے ، جو فوج یا عدلیہ مخالف تحریک چلائے اسے سختی سے کچل دوں گا ، اب ان کو فوج کا خیال آگیا ہے بہت اچھی بات ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج اچھی اور عدلیہ دور اندیش ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جے یو آئی کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق جلسے کی اجازت دے دی ، مسلم لیگ ن کی ابھی تک کوئی جلسے کی درخواست نہیں آئی ، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ، کل کوئی واقعہ ہوا تو وزارت داخلہ ذمہ دار نہیں ہوگی جب کہ ایمرجنسی قانون کا حصہ ہے لیکن عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے وہ بھی میری طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں ، عمران خان 27 مارچ کو تاریخی جلسہ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

افراد کو ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم کر لیا گیا

?️ 11 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان

بائیڈن کورونا کا شکار

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن میساچوسیٹس اور رہوڈ آئی لینڈ کے دورے کے

کاروباری طبقے کی اکثریت کا ملک کی سمت کے بارے میں اظہار تشویش

?️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری طبقے کی اکثریت نے ملک کی سمت

فلسطینی کیوں لڑ رہے ہیں؟

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: مسلمانوں کے خلاف ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کرنے کے

عمران خان کا عالمی تنظیموں سے یٰسین ملک کی جان بچانے کا مطالبہ

?️ 27 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کو تہاڑ جیل میں

نگرانی کیلئے ڈیٹا تک رسائی پر پابندی، اسلام آباد پولیس عدالتی حکم میں نرمی کی خواہاں

?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے ایڈووکیٹ جنرل پر زور

جارج بش الیکشن میں آنے کے امیدوار

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ترجمان نے اعلان

کورونا کی تشویشناک صورتحال، مزید 157 افراد جاں بحق

?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد( سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ہے اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے