اسلام آباد(سچ خبریں) ایل پی جی کی قیمت سرکاری قیمت سے تجاوز کر گئی، 2 سال میں پہلی بار ایسا ہوا ہے جبکہ سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل اور پارکونے ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں اضافہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا گیا جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں مزید قیمت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ جون 2021میں اوگرا نے ایل پی جی صارفین کیلئے 141روپے فی کلو، 1667روپے گھریلو سلنڈر، 6401روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت مقرر کی گئی تھی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اضافے کی وجہ سے غریب صارفین کے سلنڈر میں 5 روپے فی کلو، 60روپے گھریلو سلنڈر اور 240روپے کمرشل سلنڈرمیں اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکس لگا دیا گیا تو قیمتوں میں اضافہ ہو گا، زمینی راستے سے ایل پی جی کی درآمد پر مکمل طور پر ٹیکس ختم کیا جائے۔
واضح رہے ایل پی جی پالیسی 2021 میں ایل پی جی کی زمینی راستے درآمدپر ٹیکس لگانے اور درآمد میں کمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اضافہ کیا گیا ہے۔
خیال رہےسرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل اور پارکونے ایل پی جی کی پیداواری قیمت 70,000 روپے فی میٹرک ٹن سے بڑھا کے 75,000 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کر دی ہے۔
مشہور خبریں۔
ڈنمارک تارکین وطن کے ساتھ سخت ترین رویہ رکھنے والا ملک
جنوری
اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرگرمیاں
مئی
شام میں ملوث ہونا اسرائیل کو مہنگا پڑے گا: ہاریٹز
دسمبر
ہم نے فیصلے کرلیے اب وفاقی حکومت فیصلہ کرے:فواد چوہدری
دسمبر
پی ڈی ایم کی جانب سے پرویزالہیٰ کو اپنا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی پیش کش
دسمبر
مسلم لیگ(ن) میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن پی ٹی آئی جیسے ہوتے ہیں، جاوید ہاشمی
دسمبر
اسرائیلی نصر اللہ سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں؟
اگست
چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
دسمبر