?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹک ٹاک مواد بنانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اس بات کا انکشاف بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو کے اجلاس میں کیا گیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سینیٹر فیصل واڈا نے دعویٰ کیا کہ ایف بی آر ٹک ٹاکرز کی آمدنی پر ٹیکس وصول کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہا ہے اور اس میں سب سے زیادہ ٹیکس پنجاب سے اکٹھا ہونے کا امکان ہے، انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس اتھارٹی کو وہاں سے عمل درآمد کا آغاز کرنا چاہیے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت کمیٹی نے پاکستان ریمٹینسز انیشی ایٹو (پی آر آئی) اور حکومت کی ترسیلاتِ زر سبسڈی پالیسی کا بھی جائزہ لیا، اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ یہ سبسڈی 2020 میں فی ٹرانزیکشن 20 سعودی ریال کے حساب سے شروع کی گئی تھی، 2024 میں اسے بڑھا کر 30 ریال کیا گیا تھا مگر بعد ازاں دوبارہ 20 ریال کر دی گئی۔
فیصل واڈا نے اس فیصلے کو ’اسکینڈل‘ قرار دیا اور الزام لگایا کہ اس اسکیم سے کمرشل بینک ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، انہوں نے باضابطہ انکوائری اور مبینہ طور پر ہڑپ کیے گئے فنڈز کی وصولی کا مطالبہ کیا۔
چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے بھی تشویش کا اظہار کیا کہ پی آر آئی کا مقصد تو سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت دینا تھا مگر اس کے مالی فوائد اصل مستحقین تک نہیں پہنچ رہے، ان کے مطابق یہ رقم بینکوں اور منی ٹرانسفر آپریٹرز ہڑپ کر رہے ہیں۔
انہوں نے ٹرانزیکشن اخراجات میں کمی اور شفافیت بڑھانے کی سفارش کی تاکہ پاکستان میں رقوم وصول کرنے والے صارفین کو اصل فائدہ پہنچ سکے۔
کمیٹی نے وزارتِ خزانہ کو ہدایت دی کہ پچھلے 3 سے 4 برسوں میں سبسڈی کے اخراجات اور واپس لی گئی رقوم کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے اور پی آر آئی فریم ورک کا ازسرِنو جائزہ لے کر اس میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو بلال اظہر کیانی نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کا اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد جائزہ لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ نظام کو بہتر بنانے اور نفاذ میں موجود خلا کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
ایف بی آر کے سربراہ نے کمیٹی کو بتایا کہ 16 جولائی 2025 کو جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد تاحال نہیں ہو سکا کیونکہ یہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں آج عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس، وزیراعظم بھی شرکت کریں گے
?️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر
اپریل
44 سال بعد شہید صدر کے قاتل کی پہچان
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: شہید محمد باقر الصدر کے قتل کے مرکزی ملزم سعدون
فروری
حماس کے ساتھ معاہدے کے بارے میں تل ابیب میں اندرونی تنازعات
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کے خلاف جنگ کو روکنے کی ضد جاری
مئی
مقبوضہ کشمیر کے شوپیان اور پلوامہ علاقے میں بھارتی دہشت گردی کے خلاف مکمل ہڑتال، تمام کاروباری مراکز بند رہے
?️ 16 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور
مارچ
پیانگ یانگ کا جزیرہ نما کوریا میں سکیورٹی بحران کے سلسلہ میں انتباہ
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ سیول اورواشنگٹن کی جانب سے
اگست
امل تحریک: اسرائیل کے عزائم تمام عرب ممالک تک پھیل چکے ہیں
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں تحریک امل کے نمائندے نے اس
ستمبر
اسرائیل کئی دہائیوں سے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ خواجہ آصف
?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
جون
یمن پر امریکی حملے جاری، انصاراللہ کا انتباہ: جواب دردناک ہوگا
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن پر اپنے
مارچ