ایف اے ٹی ایف کے تحت حکومت تمام صارفین کو رقم ادا کرے گی

ایف اے ٹی ایف

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پروگرام کے تحت حکومت نے تمام ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ریئل اسٹیٹ ڈیلرز کو رجسٹرڈ کر کے ان کو صارفین کی واجب الادا رقم کی ادائیگی کے بعد ان کے کلائنٹس اور جائیداد کے لین دین کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 20،000 سے زائد ریئل اسٹیٹ بروکرز، جو ٹیکس فائلر ہیں اور اب انہیں غیر مالیاتی کاروبار اور پیشہ (ڈی این ایف بی پی) قرار دے دیا گیا ہے، کو بھی چار صفحات پر مشتمل ایک سوالنامہ دیا گیا ہے جس میں 86 سوالات ہیں جن کو 7 دن کے اندر اندر آن لائن جمع کروانا ہے۔

پراپرٹی ڈیلرز کو بھیجے گئے نوٹسز میں کہا گیا کہ ‘تعمیل یا جزوی تعمیل نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا جائے گا’۔

یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم کا تعمیراتی پیکیج اور متعلقہ ایمنسٹی اسکیم 30 جون تک برقرار ہے جس کے تحت حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ سرمایہ کاری کے لیے آمدنی کے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے۔

ایس آر او 924 کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایف اے ٹی ایف کی انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے انسداد مالی اعانت (اے ایم ایل / سی ایف ٹی) کے پروگرام کے تحت مختلف پیشہ ور اداروں کو بطور ڈی این ایف بی پی نامزد کیا ہے۔

بروکرز کو اب کلائنٹس سے تعلقات اور سروسز کی تفصیلات فراہم کرنے اور ہائی رسک کلائنٹس، مقامی اور غیر ملکی سیاسی شخصیات اور مالدار افراد کے ٹرانزیکشنز کی اطلاع دینے کی ضرورت ہے۔

انہیں یہ بھی اطلاع دینی ہوگی کہ اگر ان کے کلائنٹس سے ان کی بالمشافہ گفتگو ہوئی یا دیگر ذرائع سے بات چیت ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بروکرز کو کلائنٹس کی شناخت کرنے اور ‘ہائی رسک والے ممالک یا علاقوں یا خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے سرحدی علاقوں’ سے متعلق لین دین کی اطلاع دینے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اب ‘ایف اے ٹی ایف’ کی بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا، حماد اظہر

ریئل اسٹیٹ انڈسٹری سے متعلق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی علاقائی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر احسن ملک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بروکرز کے لیے سب سے بڑا چیلنج اس کی تعمیل میں مشکلات ہے، محدود تعلیم کی وجہ سے ان میں سے اکثریت سوالوں کو نہیں سمجھ سکتی اس کا جواب دینا تو دور کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘دوسری بات یہ ہے کہ ہم پراپرٹی ڈیلر ہیں نہ کہ جاسوس یا تکنیکی صلاحیت کے تفتیش کار اور جب ایک بار وہ کلائنٹس سے ایسے سوالات کریں گے تو ان کے کلائنٹس وہاں سے چلے جائیں گے کیونکہ ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد ریل اسٹیٹ ڈیلر موجود ہیں’۔

مشہور خبریں۔

رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس،عمران خان پر مقدمہ کرنے کا عندیہ

?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے

شام میں اثر و رسوخ بڑھانے کی صیہونی سازش؛ سیاحت کے لبادے میں

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور سینکڑوں اسرائیلی

بریکس اقتصادی طاقت میں کہاں پہنچ چکا ہے؟ روسی صدر کی زبانی

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس میں ایک اجلاس

افغانستان میں حالات ٹھیک ہونے تک خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، علی امین گنڈا پور

?️ 24 ستمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہے کہ

اکیاسی فیصد امریکی ریاستہائے متحدہ میں زندگی سے غیر مطمئن

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق، ریاستہائے

اسرائیل کا غزہ کی پٹی میں داعش سے وابستہ گروپوں کو مسلح کرنے کا منصوبہ

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 ٹی وی نے ایک سیکورٹی اہلکار کے

ٹرمپ کے خلیجی دورے کے اہم ایجنڈے

?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور دیگر خلیجی

شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا توہین عدالت کی کارروائی کا انتباہ

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے