?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کرپشن، رشوت اور دھوکا دہی میں ملوث ہونے کا الزام میں 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں ایک سرکاری افسر بھی شامل ہے۔
ڈان اخبار کی شائع رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ایف جی ای ایچ ایف میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر تعینات تھا، جب کہ دیگر ملزمان کرپشن اور فراڈ کے ذریعے حاصل کردہ فنڈز سے مستفید ہونے والے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعلسازی اور فراڈ کیا، وہ جی-14 کے موضع تھلہ سیداں کے ذیلی سیکٹرز میں تعمیر شدہ ہاؤسنگ پراجیکٹس کے ضمنی ایوارڈ میں کرپشن اور جعلسازی میں ملوث تھے۔
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پانچ تعمیر شدہ پراجیکٹس میں نجی افراد کو اصل مالکان کے ساتھ شریک مالک ظاہر کیا اور ان نجی افراد نے جھوٹی معلومات کی بنیاد پر فنڈز حاصل کیے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کہا کہ یہ جعلسازی سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے کی گئی، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا جس پر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دریں اثنا، ایف آئی اے کے 4 سب انسپکٹرز اور ایک ایل ڈی سی کو ناقص تفتیش اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
5 اہلکاروں کی برطرفی ’آرڈرلی روم‘ کے دوران عمل میں آئی جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفاقت مختار راجہ نے کی۔
ترجمان نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے ان اہلکاروں کے خلاف محکماتی کارروائیوں کی سماعت کی جو بدنیتی، ناقص تفتیش اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی میں ملوث تھے، برطرف اہلکار اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور زونز میں تعینات تھے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ادارے میں غفلت، لاپرواہی اور ناقص تفتیش کے مرتکب اہلکاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، اور کرپشن، بدعنوانی اور غفلت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی آبادکاروں کا کوئی ٹھکانہ نہیں
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کی
مئی
افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا پر وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے
جولائی
غزہ جنگ کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا بیان
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے بیان میں زور
ستمبر
صیہونی جنرل کا اپنی فوج کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ریزرو چیف نے غزہ کی حالیہ جنگ میں
مئی
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کی سازشوں کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
?️ 13 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک
اپریل
پرواز کے دوران اسرائیلی شہریوں کی مسافروں کے ساتھ بدسلوکی، 6 اسرائیلیوں کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 16 اپریل 2021جرمنی (سچ خبریں) جرمنی میں پرواز کے دوران شراب کے نشے میں
اپریل
مغربی ممالک کے نقاب اتر چکے ہیں: روس
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے یورپ میں اپنے شہریوں کے خلاف امتیازی
مارچ
مردان: نامعلوم افراد کا حملہ، پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار زخمی
?️ 5 مارچ 2024 مردان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے پیر
مارچ