ایران کی لیڈرشپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمان

?️

کراچی (سچ خبریں) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران کی لیڈرشپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکا و اسرائیل کے عزائم کو خاک میں ملادیا، امریکا ایران میں رجیم چینج کرنا چاہتا تھا، اب رجیم چینج مغرب میں ہونے والا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے پوری امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ اِن کا کہنا تھا کہ ایک طرف عید کی خوشیاں ہیں تو دوسری جانب غزہ کے بے گھر عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، غزہ کے بچوں اور مجاہدین کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ملبے کے ڈھیروں پر عید گزاری۔

حافظ نعیم نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملوں کا آغاز اسکول کی 176 بچیوں کو نشانہ بنا کر کیا، اُنہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اِن حملوں کی مذمت کریں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت کے ’ٹرائیکا‘ نے عالمی امن کو نقصان پہنچایا ہے اور اس صورتحال میں امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، بعض حکمران ٹرمپ جیسے افراد کی حمایت حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے نظر آتے ہیں۔

ملکی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت نے ’پیٹرول بم‘ گرایا ہے اور ہر لیٹر پیٹرول پر تقریباً 25 فیصد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

Jokowi supporters try to prevent anti-Jokowi activist from entering Batam

?️ 9 ستمبر 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little

جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بارے میں اہم اعلان کردیا

?️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 22 فلسطینی گرفتار

?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر چھاپہ مارا اور بغیر کسی

اردنیوں کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں مظاہرہ

?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:اردن کے دارالحکومت کے مکینوں نے مظاہرہ کرکے فلسطینی عوام کی

اسرائیل نے 85 فیصد غزہ کو فوجی علاقہ قرار دے دیا؛ آنروا کی شدید مذمت

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے آنروا کا کہنا ہے کہ

کیس نمبر 9 کا انتخاب ضروری تھا، ناظرین کو ریپ کیسز اور عدالتی نظام کی آگاہی ملے گی، آمنہ شیخ

?️ 30 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے بتایا کہ سات

فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کیلئے 7 دن کی مہلت

?️ 18 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے

شام میں وبا پھیلنے میں اضافہ تشویشناک:اقوام متحدہ

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ شام میں وبا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے