ایران میں مقیم پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا آغاز کردیا۔ سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سردار سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سرحدی مقامات پر امیگریشن حکام 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، پاکستانیوں کی ایران سے واپسی کا عمل مؤثر اور منظم بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپس آنے والے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات اور معاونت کی فراہمی کی ہدایات کی گئیں ہیں، اب تک 70 سے زائد پاکستانی شہری ایران سے واپس اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔

دریں اثناء امریکا، اسرائیل اور ایران کشیدگی کے باعث ایران سے 19 پاکستانی طالب علم تفتان پہنچ گئے ہیں۔ ڈی سی چاغی کے مطابق تمام طالب علم پاکستان ہاؤس تفتان میں خیریت سے ہیں، پاکستان پہنچنے والے تمام طلباء زاہدان میڈیکل کالج ایران میں زیر تعلیم تھے تاہم تہران سے آنے والے 19 طلباء میں 12 فی میل طالبات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 12 طلباء کا تعلق پنجاب اور 7 کے پی سے ہے جبکہ تمام طلباء کو کوئٹہ منتقل کرنے بعد ان کے گھروں کو روانہ کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکی ہتھیاروں سے یمنی عوام کا قتل عام کیا جاتا ہے :یمنی وزارت خارجہ

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری عہدہ دار نے جارح

روس نے یورپی یونین اور برطانیہ میں چھپی حکومتی سازش سے کیا خبردار 

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں:  روسی صدر کے خارجی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کے

آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے متعلق بیانات مضحکہ خیز ہیں، امیر جماعت اسلامی

?️ 20 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے

مکینوں کی واپسی اسرائیل کی شکست کی سب سے بڑی علامت

?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران  نے

ایران کی جنگ میں ۷۵۷ فوجی زخمی ہوئے: امریکہ کا دعویٰ

?️ 20 اگست 2026سچ خبریں: ایسے میں جب ڈیموکریٹک میڈیا ایران کے خلاف جنگ میں

اپستین اسکینڈل دوبارہ سرخیوں میں، ٹرمپ کا میڈیا سے نیا تصادم

?️ 24 دسمبر 2025اپستین اسکینڈل دوبارہ سرخیوں میں، ٹرمپ کا میڈیا سے نیا تصادم امریکا

مریم نواز کی عوام دوست، متوازن بجٹ پر وزیراعظم کو مبارکباد

?️ 10 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوام دوست اور

امریکہ تیزی سے زوال کی طرف بڑھ رہا ہے:ٹرمپ

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے خفیہ دستاویزات رکھنے کے سلسلہ میں پوچھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے