?️
کراچی: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورے کے دوران غیر ملکی مندوبین سے بھی بات چیت کی اور دفاعی صنعت کے فریم ورک کے قیام کے لیے قومی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل نے دفاعی صنعت کے فریم ورک کے قیام کی حوصلہ افزائی کی اور تکنیکی روڈ میپ کو ہم آہنگ کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔
ظہیر احمد بابر سدھو نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے پویلین میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، پاک فضائیہ کے سربراہ نے نمائش میں شریک غیر ملکی مندوبین سے بھی بات چیت کی۔
نینشل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے پویلین میں اسپیس، سائبر، مصنوعی ذہانت، الیکٹرانک وارفیئر کی نمائش کی جارہی ہے۔
پویلین میں ایرو اسپیس ڈیزائننگ، سینسرز اور سمولیٹرز ڈومینز بھی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، اپنے دورے کے دوران ایئر چیف نے ایرو اسپیس کے شعبے میں جدت اور ترقی کے لیے مضبوط ماحولیاتی نظام کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایئر چیف نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر فار ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ابھرتے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی اہمیت اور مقامی صنعتوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
واضح رہے کہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 19 نومبر کو شروع ہونے والی عالمی دفاعی نمائش انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) 2024، 22 نومبر تک جاری رہے گی۔
نمائش میں 557 نمائش کنندگان شریک ہیں، جن میں سے 333 بین الاقوامی نمائش کنندگان ہیں جبکہ 224 ملکی نمائش کنندگان ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آئیڈیاز میں 36 ممالک نے اسٹالز لگائے ہیں جن میں سے 17 ممالک پہلی بار شرکت کر رہے ہیں، اس کے علاوہ تقریب میں 53 ممالک کے 300 سے زائد غیر ملکی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
48 مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے لیے بے مثال سزائیں
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نے 48 مقبوضہ علاقوں کے اندر فلسطینی
مارچ
کائنات کی دریافت کے لئے دنیا کی طاقتور دوربین تیار کر لی گئی
?️ 14 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) کائنات سے متعلق پوری دنیا میں تحقیقات جاری ہیں
دسمبر
عدالتوں میں پیشیوں کے بارے میں حلیم عادل کیا کہتے ہیں؟
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے
اگست
بھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے طارق فاطمی کی زیرقیادت دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا
?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے
جون
چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے فیصلہ وزارت قانون ہی کرے گی
?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
ستمبر
چیئرمین سینیٹ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے اپوزیشن سے نام مانگ لیے
?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے 26ویں آئینی
اکتوبر
عمر ایوب خان کی ایمل ولی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست
?️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان نے
جولائی
کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی، شیخ وقاص اکرم
?️ 22 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ
دسمبر