?️
اسلام آباد (سچ خبریں) این سی اوسی نے کورونا کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کی بندش کا تعین مشاورت سے کیا جائے گا،تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی اوسی نے کورونا کیسز کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ڈیٹا سے ویکسی نیشن لیول اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے، ضلعی انتظامیہ ، صوبائی اور محکمہ صحت کے حکام سے ملکر تعلیمی اداروں کی بندش کا تعین کرے گی۔
این سی اوسی نے ہدایت کی ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی جائے ، وفاق کی اکائیاں 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم چلائیں گی۔
12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن 100 فیصد یقینی بنائی جائے گی۔ دوسیر جانب آج جمعہ کو وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار343 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،جن میں سے 7 ہزار 678 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد کورونا ٹیسٹوں کی مثبت شرح 12.93 فیصد رہی۔
مزید برآں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 23 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 961 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسی طرح کورونا کے خطرناک پھیلا کے پیش نظر کراچی اور حیدر آباد میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی کا اطلاق 24 جنوری کے بجائے آج جمعہ سے ہوگیا ہے، محکمہ داخلہ نے انڈور ڈائننگ پرپابندی کیلئے ترمیمی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انڈور تقریبات پر بھی پندرہ فروری تک پابندی عائد کی گئی تاہم آوٹ ڈور تقریبات میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔


مشہور خبریں۔
سعودی سیکورٹی کی ضمانت پر یمن سے مکمل طور پر نکل جائے گا: بن سلمان
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: ریاض اور صنعاء کے درمیان خفیہ مذاکرات اور
جنوری
اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت ہے: شاہ محمود قریشی
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی جارحیت پر
مئی
افغان عوام کا امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں افغانستان کے اثاثے ضبط کرنے کے خلاف اس
فروری
سعودی عرب کا حیرت انگیز فوجی بجٹ
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے دنیا کی فوج کی
جولائی
ترکی کی جانب سے شامی مسلح اپوزیشن کی حمایت جاری
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: ورلڈ اکانومی اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزنے اعلان کیا ہے کہ آنکارا یکطرفہ
جنوری
پیپلزپارٹی حکومت کا کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ
?️ 23 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) نگران حکومت سندھ کی جانب سے جنوری میں قوم
مارچ
یورپی حکام کی ٹرمپ کے بارے میں خوش فہمی
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:یورپی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے منتخب صدر
جنوری
آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی ترقی پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر خزانہ
?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا
نومبر