اگر ایک کو رہنا ہے تو وہ نہیں رہیں گے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں سے بات چیت سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سیکیورٹی سے مطمئن ہیں؟

جس پر انہوں نے جواب دیا کہ سیکیورٹی تو ہے ہی نہیں، سیکیورٹی تو صرف اپنی ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ اب آپ صحتیاب ہو گئے ہیں، کیا کوئی مذاکرات کریں گے؟ پاکستان اور عوام کو سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں کی بات چیت کی ضرورت ہے۔

اس پر عمران خان نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ صحافی نے سوال کیا کہ راناثناء اللہ نے کہا کہ یا آپ ہیں یا ہم؟ اس پر چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا اس کی کیا حیثیت ، کس کا نام تم نے لے لیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ خواہش تو یہی ہے دونوں رہیں، اگر رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں تو یہی کہوں گا وہ نہیں رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو ایمپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے رہے ہوں ان کو لیول پلنگ فیلڈ کا کیا پتہ۔

یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان مرنے مارنے کے علاوہ کوئی دوسری بات نہیں کر رہے،ہم نے بھی ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔بات ’’اب پوائنٹ آف نو ریٹرن ‘‘ تک پہنچ گئی ہے،عمران خان نے اپنے دور میں ہمارے وجود کی نفی کے لیے ہر حربہ استعمال کیا ،وزیر آباد حملے کا مقدمہ بھی ہمارے خلاف درج کروانے کی کوشش کی، یہ ایک فتنہ ہے جیسے ووٹ کی طاقت سے مائنس کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں چارٹر آف اکانومی کی دعوت دی،آگے سے گالیاں ملیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے اگر وہ دشمنی کرے گا تو ہم بھی اس کے ساتھ ایسا ہی کریں گے ہم نے بھی ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔

مشہور خبریں۔

سام سنگ نے ’اے‘ سیریز کے فون پیش کردیے

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی دستاویزات کا جائزہ مکمل کر لیا

?️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کی مالی دستاویزات کا جائزہ ختم

متحدہ عرب امارات میں 40 روزہ عمومی سوگ کا اعلان

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے

ایران کشیدگی؛ پاکستان، چین اور روس نے بڑا اقدام اٹھالیا

?️ 22 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران پر اسرائیل اور امریکی حملہ کے بعد

تربیلا ڈیم سے پیداوار کی کمی سے ملک میں بجلی بحران کا خدشہ

?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم سے 3 ہزار

دنیا کی ہر جنگ میں امریکہ ضرور دکھائی دیتا ہے:عراقی پارلمنٹ ممبر

?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:ایک عراقی نمائندے نے زور دے کر کہا کہ امریکہ پوری

یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے کے نتائج

?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں داخل ہو کر یمن نے ظاہر کیا

فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں گی:صہیونی میڈیا

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے حالیہ مہینوں میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے