اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تو اسی زبان میں جواب ملے گا۔ عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تو انہیں اسی زبان میں جواب ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے صوبائی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال میں پہلی مرتبہ بجٹ پر بات کرنے کا موقع ملا ہے۔ صوبائی بجٹ میں 8 سو ارب روپے سے زیادہ رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں 92 لاکھ لوگوں نے کلینک آن وہیل سے استفادہ کیا۔ اور حالیہ دور میں نئے اسپتال بنے ہیں۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مافیا گروپ کو ختم کیا۔ اور جو گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے تھے ان کا خاتمہ کیا۔

ذرائع کے مطابق عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کا ترقیاتی ماڈل یہ ہے کہ مخالفین کی بھی گلیاں بن رہی ہیں۔ اور کسی ہونہار طالب علم جس کو اسکالر شپ دیا یہ نہیں پوچھا گیا وہ کس جماعت کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُن سے شہر آباد نہ ہوئے۔ اور مریم نواز دیہات آباد کر رہی ہیں۔ بدتمیزی بد زبانی گالم گلوچ برداشت نہیں کریں گے۔ اور اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تو جواب بھی بدتمیزی سے ملے گا۔

سید علی حیدر گیلانی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کارڈ ایک بھائی نے کل یہاں کھیلا۔ اور ایک پارٹی جس نے 100 دن میں جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا تھا آج وہ بھی ہم سے صوبے کا پوچھتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک وہ جماعت جو ساری زندگی اقتدار کے ایوانوں میں رہی۔ وہ بھی جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ہم سے پوچھتے ہیں۔ ہم نے جنوبی پنجاب میں تونسہ کے لیے کھچی کینال اور مظفر گڑھ میں شرمپ فارمنگ شروع کی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور اسرائیل  کے جنگ کے بعد غزہ کے بارے میں مذاکرات 

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ Axios نے امریکی حکام کے حوالے سے خبر

فواد چوہدری کا ٹک ٹاک ‌پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر خوشی کا اظہار

?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ ہائی

اسرائیل ایک مجرمانہ تنظیم مین تبدیل

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق موجودہ کابینہ عدالتی بغاوت کے ذریعے

پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا۔ عطار تارڑ

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے

پیرس کی سڑکوں پر فرانسیسی طبی عملے کا مظاہرہ

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:  ہزاروں فرانسیسی طبی عملے نے 5 جنوری کو پیرس میں

یوکرین جنگ پر مغرب کے پاس اتحاد کا فقدان: زیلینسکی

?️ 25 مئی 2022سچ خبریں:  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جو اپنے ملک کی حمایت

فرحان اختر دوسری شادی کا جشن منانے کے لئے تیار

?️ 16 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کی

وزیر خزانہ کو سینیٹر منتخب کرانے کا حکومتی منصوبہ

?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ کو پنجاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے