?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔میڈیا کے مطابق جیل کے باہر خار دار تاروں کی تنصیب شروع کرکے اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔
جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کر دیے گئے ہیں، جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے۔
اڈیالہ جیل سے متصل سڑک پر خار دار تاروں کی فینسنگ کا کام تیز کردیا گیا، جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد، اور گاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں ہے، میڈیا کی سیٹلائٹ گاڑیوں کو جیل سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر کھڑے ہونے کی اجازت ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہے۔
قبل ازیں 7 مارچ کو راولپنڈی پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچالیا تھا۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ مشترکہ کارروائی میں اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے، بھاری اسلحہ اور بارود سمیت 3 دہشتگرد گرفتار کیے گئے جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔
سی پی او راولپنڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، دستی بم اور دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) برآمد ہوئے۔
بعدازاں 12 مارچ کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر 2 ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔
میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹیلیجنس اطلاعات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جیل میں سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا، محکمہ داخلہ پنجاب نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کو پابندی کا مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔
مراسلے کے مطابق ملاقات پرپابندی کا اطلاق بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام قیدیوں پر ہوگا۔
یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، پرویز الہیٰ اور سابق وزیر فواد چوہدری بھی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔


مشہور خبریں۔
بریکس کی اقتصادی بالادستی کا آغاز
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:فرانس کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت قومی محاذ کے
اکتوبر
اقتدار سے منافع تک؛ٹرمپ اور اس کے قریبی حلقے سیاسی بحرانوں سے کیسے فائدہ اٹھاتے ہیں؟
?️ 13 جون 2026سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق ٹرمپ، ان کے خاندان اور ان کے قریبی
جون
اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا
?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کورونا کے پانچویں لہر کے
جنوری
متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سائے میں تل
جون
غزہ پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری، ترکی نے صرف مذمتی بیان پر اکتفا کرلیا
?️ 12 مئی 2021استنبول (سچ خبریں) اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر شدید وحشیانہ بمباری
مئی
یکرینی نوجوان کی اسرائیل میں دس سالہ المناک مہاجرت کی داستان
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: یدیعوت آحارانوت کی عبرانی زبان کی رپورٹ کے مطابق، ایک
مئی
مہنگائی کے متعلق وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
دسمبر
تائیوان نے چین کے ایک ملک دو نظام کے منصوبے کو مسترد کیا
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کی وزارت خارجہ نے جمعرات 11 اگست کو اعلان
اگست